پاکستان کا 11 لاکھ غیر قانونی مقیم افغانیوں کو بے دخل کرنے کا فیصلہ

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پاکستان کا 11 لاکھ غیر قانونی مقیم افغانیوں کو بے دخل کرنے کا فیصلہ
پاکستان کا 11 لاکھ غیر قانونی مقیم افغانیوں کو بے دخل کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد: نگران حکومت نے ملک میں دہشتگردی، جرائم، ڈالر، چینی اور کھاد کی سملگلنگ میں ملوث افراد کے گرد گھیرا تنگ کرتے ہوئے 11 لاکھ غیر قانونی طور پر مقیم افغانیوں کو بے دخل کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

ذرائع کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ وفاقی کابینہ نے غیرقانونی طور پر مقیم افغان شہریوں کے بے دخلی کے پلان کی منظوری دیدی۔

وفاقی کابینہ نے وزارت داخلہ کی سمری کی سرکولیشن کے ذریعے منظوری دی، پہلے مرحلے میں غیرقانونی طور پر مقیم اور ویزوں کی تجدید نہ کرانے والوں کو نکالا جائے گا۔

دوسرے مرحلے میں افغان شہریت اور تیسرے مرحلے میں پروف آف ریذیڈنس کارڈ والوں کو بے دخل کیا جائے گا۔

غیرقانونی طور پر مقیم افغان شہری دہشتگردی، ڈالر، چینی اور کھاد سمگلنگ میں ملوث پائے گئے ہیں، وزارت داخلہ نے تمام سٹیک ہولڈرز بشمول افغان حکومت کی مشاورت سے پلان تیار کیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ 2021ء میں امریکہ کے افغانستان سے جانے کے بعد 4 لاکھ افغانی غیرقانونی طور پر پاکستان آئے تھے۔

مزید پڑھیں:حکومت پی ٹی آئی کے جمہوری حق کا تحفظ کرے گی، نگران وزیر اعظم

غیر قانونی طور مقیم غیر ملکیوں سے پاکستانی کی سیکورٹی کو سنگین خطرات لاحق ہیں، غیرقانونی طور پر مقیم افغان شہری دہشت گردوں کو فنڈنگ اور سہولت کاری میں بھی ملوث پائے گئے۔

Related Posts