40مختلف اقسام کے فرنچ فرائس، منفرد ذائقہ جسے ہر کوئی پسند کرے

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

40مختلف اقسام کے فرنچ فرائس، منفرد ذائقہ جسے ہر کوئی پسند کرے
40مختلف اقسام کے فرنچ فرائس، منفرد ذائقہ جسے ہر کوئی پسند کرے

آلو کے چپس (فرنچ فرائس) ایک ایسی مزیدار غذا ہے جو ہر کوئی شوق سے کھاتا ہے، بعض افراد تو گھر میں بھی آلو کے چپس (فرنچ فرائس) بناکر اس کے ذائقے سے لطف اندوز ہوتے ہیں، جیسے جیسے زمانہ آگے بڑھ رہا ہے ہر چیز میں جدت آتی جارہی ہے، ایسا ہی کچھ آلو کے چپس (فرنچ فرائس) کے ساتھ بھی ہورہا ہے۔

لانڈھی نمبر 6پر موجود Potatoes کے نام سے دکان پر 40مختلف اقسام کے آلو کے چپس (فرنچ فرائس) دستیاب ہیں جس کا ذائقہ منفرد اور ایک بار کھانے والوں کو بار بار اپنی جانب کھینچتا ہے۔ ایم ایم نیوز نے اس حوالے سے جاننے کے لئے لانڈھی 6نمبر پر موجود Potatoesکے نام سے موجود دکان کا دورہ کیا اور اس حوالے سے تفصیلات معلوم کیں۔

دکان کے مالک کا کہنا تھا کہ ہم نے جس وقت یہ کام شروع کیا تھا تو آلو کے چپس (فرنچ فرائس) کو کوئی اتنی زیادہ اہمیت نہیں دیتا تھا، تو ہم نے سوچا اسے اہمیت دلوانے کے لئے کچھ خاص کیا جائے۔ ہم نے 2013میں اسے شروع کیا، انہوں نے بتایا کہ ہمارے پاس 40قسم کے آلو کے چپس (فرنچ فرائس) ہیں، پورے کراچی میں آپ کو آلو کے چپس (فرنچ فرائس) کی اتنی بڑی رینج نہیں ملے گی۔

انہوں نے بتایا کہ اس کو فرائی کرنے کے لئے مخصوص ٹمپریچر رکھنا پڑتا ہے، مختلف اقسام کے مصالحے ہوتے ہیں، مصالحوں کو اسپائسی کیا جاتا ہے، ٹیسٹ بنایا جاتا ہے، اس کے علاوہ کسی میں بیف ہوتا ہے، کسی میں چکن استعمال ہوتا ہے، کسی میں سبزیاں استعمال کی جاتی ہیں، اس طریقے سے انہیں مختلف طریقوں سے ڈیزائن کیا جاتا ہے۔

مائیو نیٹک فرائس میں 10سے 12الگ الگ اقسام کے فرائس تیار ہوتے ہیں، جس میں الگ الگ سوسز استعمال ہوتے ہیں، اس کے علاوہ پوٹیٹو مستی کے نام سے آلو کے چپس (فرنچ فرائس) ہیں، اس کے علاوہ مختلف قسم کے ناموں سے آلو کے چپس (فرنچ فرائس) موجود ہیں، ہر چیز ایک الگ ٹیسٹ ہے۔

انہوں نے بتایا کہ ہمارے فلیورڈ آلو کے چپس (فرنچ فرائس) 150سے شروع ہوتے ہیں، جو 250تک کے دستیاب ہیں، سب سے زیادہ قیمت کے جو آلو کے چپس (فرنچ فرائس) ہیں ان کی قیمت 650ہے، جسے 3سے 4بندے آسانی سے کھا سکتے ہیں، 10سال کے دوران صرف ایک بار ہم نے قیمتوں میں رد و بدل کیا ہے۔

Related Posts