پلوامہ حملے پر پاکستان کا موقف ستیہ پال ملک کے انکشافات سے ثابت ہوگیا، دفتر خارجہ

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پلوامہ حملے پر پاکستان کا موقف ستیہ پال ملک کے انکشافات سے ثابت ہوگیا، دفتر خارجہ
پلوامہ حملے پر پاکستان کا موقف ستیہ پال ملک کے انکشافات سے ثابت ہوگیا، دفتر خارجہ

اسلام آباد:پاکستان نے کہا ہے کہ بھارت کے غیر قانونی طور پر زیرقبضہ جموں و کشمیر کے نام نہاد سابق گورنر ستیہ پال ملک کے تازہ ترین انکشافات نے ایک بار پھر فروری 2019 کے پلوامہ حملہ کے حوالہ سے پاکستان کے موقف کی تصدیق کی ہے۔

دفترخارجہ کے ترجمان نے بتایا کہ ان انکشافات سے واضح ہواہے کہ کس طرح بھارت کی قیادت اندرونی سیاسی فوائدکے استعمال کیلئے عادتاً دہشت گردی کے بھوت کواستعمال کرتے ہوئے اپنے مظلوم ہونے کا شرمناک بیانیہ اورہندواتواکے ایجنڈے کو آگے بڑھاتی ہے۔

ترجمان نے امید ظاہرکی ہے کہ عالمی برادری تازہ ترین انکشافات اور بھارت کی خودغرضی وسیاسی مفادات پرمبنی پاکستان مخالف پراپیگنڈہ مہم کونوٹس لے گی۔

ترجمان نے کہاکہ بھارت کو تازہ ترین انکشافات میں اٹھائے گئے سوالات کا جواب دینا چاہیے۔انہوں نے کہاکہ وقت آگیا ہے کہ بھارت کو پلوامہ حملے کے بعد علاقائی امن کو نقصان پہنچانے والے اقدامات کیلئے جوابدہ ٹھہرایاجائے۔

مزید پڑھیں:چیئرمین پی ٹی آئی پر 121 مقدمات، عمران خان کا لاہور ہائیکورٹ سے رجوع

ترجما ن نے بتایا کہ پاکستان بھارت کے جھوٹے بیانیے کا مقابلہ اور اشتعال انگیزیوں کے باوجود ثابت قدمی سے ذمہ داری کے ساتھ کام کرے گا۔

Related Posts