لاہور میں پی ایس ایل، قلندرز اور زلمی کے مابین میچ آج کھیلا جائے گا

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

لاہور میں پاکستان سپر لیگ 8 کا میلہ سج گیا۔ قلندرز اور پشاور زلمی کے مابین ٹی 20 کرکٹ میچ آج کھیلا جائے گا۔

دفاعی چیمپین لاہور قلندرز کی ٹیم پشاور زلمی کا سامنا کرنے کیلئے تیار ہے۔ میچ سے قبل لاہور اور پشاور کی ٹیموں نے جم کر پریکٹس کی۔ بیٹرز اور باؤلرز کے مابین پاور ہٹنگ اور لائن اینڈ لینگتھ کے مقابلے ہوئے۔

یہ بھی پڑھیں:

پی ایس ایل سکیورٹی،پنجاب حکومت کا50 کروڑ دینے سے انکار

قبل ازیں پریس کانفرنس کے دوران شاہین آفریدی کا کہنا تھا کہ پی ایس ایل میں کسی ٹیم کو کمزور نہیں کہا جاسکتا۔ بابر اعظم دنیائے کرکٹ کے عظیم بیٹر ہیں جن کے خلاف خصوصی حکمتِ عملی سے کھیلیں گے۔

لاہور قلندرز کے کپتان شاہین آفریدی کا قومی کرکٹ ٹیم اور پی ایس ایل کی مخالف ٹیم کے کپتان کے متعلق کہنا تھا کہ نیٹ میں بابر اعظم کو باؤلنگ کروا کر بہت لطف آیا۔ کوشش ہوگی کہ میچ میں جیت ہماری ہو۔

دوسری جانب بابر اعظم کا کہنا تھا کہ لاہور ہمارا ہوم گراؤنڈ ہے۔ گزشتہ میچز میں غلطیاں ہوئیں، انہیں بھلا کر نیا سفر شروع کریں گے۔ شاہین آفریدی دنیا کے بہترین باؤلر ہیں، ان کے ساتھ مقابلہ کسی چیلنج سے کم نہیں۔

بابر اعظم نے کہا کہ ہم اکٹھے تو رہتے ہیں تاہم ہمارا آپس میں مقابلہ بھی ہوتا ہے۔ کوشش کرتے ہیں کہ ایک دوسرے سے اچھا کھیل پیش کریں۔ پشاور زلمی اور لاہور قلندرز کے مابین کرکٹ میچ آج شام 7 بجے شروع ہوجائے گا۔

 

Related Posts