گجرات کا قصائی

مقبول خبریں

کالمز

zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!
zia
برسوں ایران میں رہنے والی اسرائیلی جاسوس خاتون کی کہانی
Philippines, Pakistan, National Day, Dr. Emmanuel Fernandez, bilateral ties, diplomacy, climate change, development, peace, trade, education, cultural exchange, sustainable future, regional cooperation, Mabuhay, Filipino community, Islamabad celebration, soft power, South-South partnerships, innovation, resilience, post-colonial nations, mutual respect, global south
مشترکہ جدوجہد اور روشن مستقبل کی ایک خوبصورت تقریب

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پاکستان کے وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے اقوام متحدہ میں مودی حکومت کو آئینہ دکھایا تو بھارت میں ہندو انتہا پسند تلملا اُٹھے ہیں، جبکہ بھارتی حکمران جماعت بی جے پی نے ملک گیر احتجاج کا اعلان کردیا ہے، بی جے پی کی جانب سے احتجاج کا اعلان کرنے کا مقصد اقلیت میں موجود مسلمانوں کو نشانہ بنانے مترادف ہے، کیونکہ اس سے قبل بھی ہندو اتنہاء پسند وں نے احتجاج کے نام اقلیت میں موجود مسلمانوں کا قتل عام کیا ہے اور اُن پر عرصہ حیات تنگ کیا ہے، دیکھا جائے تو بھارت مسلمانوں کے خلاف ہرزہ سرائی کا کوئی موقع ہاتھ سے جانے نہیں دیتا، بڑی معیشت ہونے کے باعث دیگر ممالک بھی اس کے خلاف خاطر خواہ آواز نہیں اُٹھاتے۔

گزشتہ دنوں اقوام متحدہ میں بھارتی وزیر خارجہ جے شنکر کے الزامات پر ردعمل دیتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری نے کہا تھا کہ وہ جے شنکر کو یاد دلانا چاہتے ہیں کہ اسامہ بن لادن مر چکا ہے لیکن گجرات کا قصائی زندہ ہے اور وہ بھارت کا وزیراعظم ہے۔بھارت کے انتہا پسندہندو بلاول بھٹو کے اس بیان پر آگ بگولا ہوگئے،بی جے پی کی ملک گیر احتجاج کی کال پر ممبئی، پونے، اڈیشا سمیت کئی شہروں میں پاکستانی وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کے خلاف احتجاجی مظاہرے کئے گئے، انتہاپسندوں نے نئی دلی میں پاکستانی ہائی کمیشن کے باہر بھی احتجاج کیا۔

پاکستان کے وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ بھی اپنی پریس کانفرنس میں یہ بات برملا کہہ چکے ہیں طالبان کا وہ سگمنٹ جو پاکستان میں دہشت گردی میں ملوث ہے،انہیں بھارت کی سپورٹ حاصل ہے۔وزیر داخلہ کے مطابق پاکستان کئی سال سے دہشت گردی کی آگ میں جھلس رہا ہے، پاکستان کا ہرطبقہ دہشت گردی سے متاثرہوا۔ دہشت گردی کیخلاف مسلح افواج، پولیس، رینجرز، عام شہریوں نے قربانیاں دیں، پاکستان کی امام بارگاہوں، مساجد کونشانہ بنایا گیا۔حافظ سعید کی رہائش گاہ کے قریب واقعہ ہوا،پولیس کی موجودگی کی وجہ سے گاڑی وہاں تک نہ پہنچ سکی، جب دھماکہ ہوا تب حافظ سعید رہائش گاہ میں موجود نہیں تھے، یہ بھارت کے ملوث ہونیکا واضح ثبوت ہے۔

اس میں کوئی شک نہیں کہ پاکستان میں ہونے والی دہشت گردی اور قتل و غارت گری میں بھارت ملوث ہے، جس کے واضح ثبوت بھی فراہم کئے گئے ہیں، اقوام متحدہ میں پاکستان کی جانب سے متعدد بار اس حوالے سے احتجاج کیا گیا، مگر اس کا کوئی خاطر خواہ نتیجہ نہیں نکل سکا،دنیا کی بڑی طاقتوں کو اس حوالے سے ٹھوس اقدامات اُٹھانے اور بھارت کو لگام ڈالنے کی ضرورت ہے، کیونکہ اس سارے معاملے میں خاموشی کسی بڑی تباہی کا پیش خیمہ ثابت ہوسکتی ہے۔

Related Posts