یوٹیوب نے اپنی ایپ کو بہتر بناتے ہوئے ایک اور سہولت پیش کردی

مقبول خبریں

کالمز

zia
برسوں ایران میں رہنے والی اسرائیلی جاسوس خاتون کی کہانی
Philippines, Pakistan, National Day, Dr. Emmanuel Fernandez, bilateral ties, diplomacy, climate change, development, peace, trade, education, cultural exchange, sustainable future, regional cooperation, Mabuhay, Filipino community, Islamabad celebration, soft power, South-South partnerships, innovation, resilience, post-colonial nations, mutual respect, global south
مشترکہ جدوجہد اور روشن مستقبل کی ایک خوبصورت تقریب
Munir-Ahmed-OPED-768x768-1-750x750
روسی کے قومی دن کی خوبصورت تقریب

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

سان فرانسسکو: یوٹیوب نے اپنی ایپ کو بہتر بنانے کےلیے کئی اقدامات سمیت ایک اور سہولت پیش کردی ہے جس کے تحت یوٹیوبر اپنی ویڈیو اَپ لوڈ کرتے ہوئے اس کی پروسیسنگ اور اَپ لوڈنگ کا وقت بھی معلوم کرسکتے ہیں۔

یوٹیوب کی جانب سے اعلان کی گئی یہ سروس بالخصوص ان افراد کے لیے بہترین ثابت ہوسکتی ہے جو خاص وقت اور دن کو اپنی ویڈیو اَپ لوڈ کرتے ہیں۔ اس ضمن میں یوٹیوب اسٹوڈیو سے اب ایس ڈی، ایچ ڈی اور فورکے سمیت ہر طرح کی ریزولوشن والی ویڈیو کا پروسیس ٹائم معلوم کیا جا سکتا ہے۔

اس کیلئے آپ کو بس یہ کرنا ہوگا کہ اَپ لوڈ ڈائیلاگ کے نیچے آئکن والی پٹی پر کرسر رکھیں جس کے بعد مزید تفصیلات سامنے آجائیں گی جس میں پروسیسنگ کی تازہ کیفیت اور کام مکمل ہونے کا وقت بھی سامنے ظاہر ہوجائے گا۔ تاہم اس کا انحصار کئی عوامل پر ہوتا ہے جن میں ویڈیو فارمیٹ، ویڈیو کی لمبائی، اور فی سیکنڈ فریم وغیرہ پر ہوتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

ٹوئٹر نے بڑی تعداد میں معروف صحافیوں کے اکاؤنٹس معطل کردئیے

یوٹیوب کی جانب سے دوسری سہولت یہ دی گئی ہے کہ جیسے ہی سب سے کم ریزولوشن والی ویڈیو پروسیس ہوتی ہے وہ اَپ لوڈ ہوجائے گی اور جیسے جیسے ہائی ریزولوشن والی ویڈیو یعنی ایچ ڈی اور فورکے پروسیس ہوتی ہیں وہ اس میں جگہ بناتی جائیں گی۔ یہ تمام سہولیات چند دنوں میں دستیاب ہوں گی جبکہ اسٹوڈیو کا نیا ڈسپلے بھی بنایا گیا ہے۔

دوسری جانب یوٹیوب نے ڈیٹا چینل کو مزید تفصیلی اور آسان بنانے کا اعلان بھی کیا ہے جسے ڈیٹا اسٹوریز کا نام دیا گیا ہے۔ اس میں دیکھنے والوں کے رحجان، ٹریفک کی معلومات اور سرچ کی ورڈ وغیرہ بھی واضح کئے جائیں گے۔ اس کے لیے یوٹیوب نے انسائٹ پینل بھی بہتر کئے ہیں۔

Related Posts