نیوزی لینڈ دورۂ پاکستان کیلئے تیار، ٹم ساؤتھی کی قیادت میں 15رکنی اسکواڈ کا اعلان

مقبول خبریں

کالمز

Firestorm in the Middle East: Global Stakes on Exploding Frontlines
مشرق وسطیٰ میں آگ و خون کا کھیل: عالمی امن کیلئے خطرہ
zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!
zia
برسوں ایران میں رہنے والی اسرائیلی جاسوس خاتون کی کہانی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم پاکستان کا دورہ کرے گی جس کیلئے ٹم ساؤتھی کو کپتان مقرر کردیا گیا۔ کیویز کے 15 رکنی ٹیسٹ اسکواڈ کا اعلان بھی کیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق نیوزی لینڈ نے دورۂ پاکستان کیلئے 15 رکنی ٹیسٹ اسکواڈ پاکستان بھیجنے کا فیصلہ کر لیا۔ سابق کپتان کین ولیمسن اب صرف ون ڈے اور ٹی 20 فارمیٹس کی قیادت کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں:

فیفا ورلڈ کپ  کے دوران نافذ کھیل کے قواعد و ضوابط جانیے

کیوی کرکٹ بورڈ نے ٹم ساؤتھی کو ٹیم کا کپتان مقرر کردیا۔ اسکواڈ میں ٹام بلنڈل، مائیکل بریسویل، میٹ ہنری اور وکٹ کیپر بیٹر ڈیوون کانوے شامل ہیں۔ لیگ اسپنر ایش سوڈھی 4سال بعد ٹیسٹ اسکواڈ کا حصہ بنے ہیں۔

ٹیسٹ اسکواڈ میں ٹام لیتھم، ہنری نکولز، ڈیرل مچل، گلین فلپس، اعجاز پٹیل، نیل ویگنر، بلیئر ٹکنر، ول ینگ اور کین ولیمسن شامل ہیں۔ پاکستان اور نیوزی لینڈ کے مابین پہلا ٹیسٹ میچ کراچی میں 26 دسمبر سے شروع ہوگا۔

دوسرا ٹیسٹ میچ 3 جنوری سے ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں شروع ہوگا۔ دونوں ٹیمیں 2 پانچ روزہ ٹیسٹ میچز پر مبنی سیریز 7 جنوری تک ختم کردیں گی جس کے بعد ون ڈے سیریز بھی ہوگی۔

نیوزی لینڈ کے خلاف پاکستان اپنا پہلا ون ڈے میچ 10 جنوری کو، دوسرا 12 جبکہ تیسرا 14 جنوری کو کھیلے گا۔ قومی ٹیم کی قیادت کپتان بابر اعظم جبکہ کیوی ٹیم کی کین ولیمسن کریں گے۔

 

Related Posts