حیدرآباد: بٹگرام میں گاڑی دریائے سندھ میں گرنے کے باعث 5 افراد جاں بحق ہوگئے۔
پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ گاڑی تھاکوٹ سے جمبیڑہ جارہی تھی کہ الائی خوڑ ڈیم کے قریب دریائے سندھ میں جاگری۔
ریسکیو حکام کے مطابق دریا سے 5 افراد کی لاشیں اور 14 زخمیوں کو نکال لیا گیا ہے جنہیں طبی امداد کیلئے اسپتال منتقل کردیا گیا جبکہ دیگر افراد کی تلاش کی جارہی ہے۔
مزید پڑھیں:کراچی، معمولی جھگڑے پر شوہر نے بیوی کو چوتھی منزل سے دھکا دیدیا
ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ گاڑی میں 30 افراد سوار ہونے کی اطلاعات ہیں، اندھیرے کے باعث ریسکیو آپریشن میں مشکلات پیش آرہی ہیں۔