پنجاب اسمبلی کے اسپیکر سبطین خان نے کہا ہے کہ پنجاب اسمبلی تحلیل کرنے کا فیصلہ ہوچکا ہے۔
اسپیکر پنجاب اسمبلی کا کہنا تھاکہ عمران خان جب کہیں گے ہم اس نظام سے باہر نکل جائیں گے، ق لیگ پوری طرح ہمارے ساتھ کھڑی ہے۔
یہ بھی پڑھیں:
عمران خان کی پیش کش پر مریم اورنگزیب نے الیکشن کی تاریخ دیدی
انہوں نے کہا کہ ہم تمام اسمبلیوں کا 65 فیصد حصہ بنتے ہیں، دیگر تمام جماعتوں کی نشستیں 35 فیصد ہیں، 35 فیصد افراد کا جواز نہیں بنتا کہ وہ چپکے رہیں۔