پاک بحریہ کے جہازوں کی جاپان میں بین الاقوامی فلیٹ ریویو میں شرکت

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پاک بحریہ کے جہازوں پی این ایس نصر اور پی این ایس شمشیر نے جاپان میری ٹائم سیلف ڈیفنس فورسز کے قیام کی 70ویں سالگرہ کی مناسبت سے منعقدہ انٹرنیشنل فلیٹ ریویو میں شرکت کے لیے یوکوسوکا، جاپان کا دورہ کیا۔

فلیٹ ریویو میں مختلف بحری افواج کے 18 بحری جہازوں اور آبدوزوں سمیت 38 یونٹس نے حصہ لیا۔ پاک بحریہ کے جہازوں کے دورہ جاپان کا مقصد دوطرفہ تعلقات کو مضبوط بنانا، بحری افواج کے مابین باہمی تعاون کا فروغ اور دفاعی تعاون کے نئے مواقع تلاش کرنا تھا۔

یہ بھی پڑھیں:

تنقید کرنے والے انجوائے کریں، ہم فائنل میں پہنچ چکے، بابر اعظم

جہازوں کے دورے کے ساتھ ساتھ چیف آف دی نیول اسٹاف ایڈمرل محمد امجد خان نیازی بھی جاپان کے سرکاری دورے پر ہیں۔

امیرالبحر نے 18ویں ویسٹرن پیسیفک نیول سمپوزیم (WPNS) میں شرکت کی جس کا مقصد بحری تعاون کو مضبوط بنانا اور دنیا کی بحری افواج کے درمیان عالمی اور علاقائی بحری امور پر تبادلہ خیال کرنا تھا۔

پاک بحریہ کے جہازوں نے ساگامی بے پر دیگر بحری جہازوں کے ساتھ بین الاقوامی فلیٹ ریویو میں حصہ لیا۔ چیف آف دی نیول اسٹاف نے جاپانی وزیر اعظم اور مختلف بحری افواج کے سربراہان کے ہمراہ جاپانی جہاز IZUMO سے انٹرنیشنل فلیٹ ریویو کا مشاہدہ کیا۔

فلیٹ ریویو اور سمپوزیم سرگرمیوں کے موقع پر نیول چیف نے جاپان میری ٹائم سیلف ڈیفنس فورس کے چیف، جاپان ایئر سیلف ڈیفنس کے چیف اور آسٹریلیا، بنگلہ دیش، کینیڈا، کولمبیا، انڈونیشیا، فلپائن، تھائی لینڈ، جنوبی کوریا، سنگاپور اور رائل نیوی برطانیہ کے نیول چیفس سے ملاقاتیں کیں۔ ملاقاتوں کے دوران باہمی دلچسپی کے امور، میری ٹائم ڈومین میں ابھرتے ہوئے مشترکہ سیکورٹی چیلنجز اور دوطرفہ بحری تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

قبل ازیں یوکوسوکا میں پورٹ کال کے دوران مشن کمانڈر نے جہازوں کے کمانڈنگ افسران کے ہمراہ جاپان کی سینئر نیول قیادت سے ملاقات کی۔

دریں اثنا شاعرِ مشرق ڈاکٹرعلامہ محمد اقبال کے145ویں یومِ ولادت کے موقع پر انہیں خراج ِ عقیدت پیش کرنے کے لئے مزارِ اقبال پر ایک پرُ وقارتبدیلیِ گارڈ کی تقریب منعقد کی گئی۔ پاک بحریہ کے چاق و چوبند دستے نے اعزازی گارڈ کے فرائض روایتی جوش و جذبے سے سنبھالے جبکہ پاکستان رینجرز پنجاب کا دستہ مزارپر اپنے فرائض سے سبکدوش ہوکررخصت ہوا۔

Related Posts