کارکن پر امن احتجاج کریں، عمران خان کی ہدایت

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

 چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے اپنی نااہلی کے خلاف مظاہرین کو پرامن احتجاج کی ہدایت کردی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق بنی گالہ میں چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی زیرِ صدارت اجلاس منعقد ہوا جس میں ملک میں ہونے والے احتجاجی مظاہروں کو ہوا نہ دینے کا فیصلہ کیا گیا، عمران خان نے مظاہرین کو ہدایت دی ہے کہ پُرامن احتجاج کیا کریں۔

اجلاس میں الیکشن کمیشن کے فیصلے پر بھی بریفنگ دی گئی، پی ٹی آئی ذرائع کا کہنا ہے کہ سینئر قیادت کے مشاورتی اجلاس میں لانگ مارچ کی تیاریوں کا جائزہ لیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

عمران خان چور ثابت ہوگیا، تخریب کاری کی تو کچل کر رکھ دینگے، مولانا فضل الرحمن

واضح رہے کہ اب سے کچھ دیر قبل الیکشن کمیشن پاکستان نے عمران خان نیازی کو توشہ خانہ کیس میں 5 سال کیلئے نا اہل قرار دیتے ہوئے  ان کی قومی اسمبلی کی نشست خالی قرار دے دی  ہے اور ساتھ ہی عمران خان کے خلاف فوج داری کارروائی شروع کرنے کا بھی حکم دیا ہے جس کے بعد ملک بھر میں احتجاجی مظاہرے کیے جارہے ہیں۔

Related Posts