ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ: زمبابوے نے اسکاٹ لینڈ کوشکست دیکر سپر12 کیلئے کوالیفائی کر لیا

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ: زمبابوے نے اسکاٹ لینڈ کوشکست دیکر سپر12 کیلئے کوالیفائی کر لیا
ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ: زمبابوے نے اسکاٹ لینڈ کوشکست دیکر سپر12 کیلئے کوالیفائی کر لیا

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

ہوبارٹ: ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے گروپ اے کے میچ میں زمبابوے نے اسکاٹ لینڈ کو دلچسپ مقابلے کے بعد ہرا دیا،زمبابوے کی ٹیم سپر 12مرحلے میں پہنچ گئی۔

اسکاٹ لینڈ نے زمبابوے کے خلاف پہلے بلے بازی کرتے ہوئے 6 وکٹوں کے نقصان پر 132 رنز بنائے۔ ہوبارٹ میں کھیلے گئے میچ میں اسکاٹ لینڈ کی جانب سے جارج منسے نے 54 رنز بنائے۔

زمبابوے نے اسکاٹ لینڈ کی جانب سے دیے گئے ہدف کے تعاقب میں 133 کا ہدف 5 وکٹوں کے نقصان پر 19 ویں اوور میں حاصل کرلیا۔

زمبابوے کے کپتان کریگ ایورائن نے 58 رنز کی ذمہ دارانہ اننگز کھیلی جبکہ سکندر رضا نے ایک بار پھر 40 رنز بنا کر اپنی ٹیم کی جیت میں نمایا کردار ادا کیا۔

مزید پڑھیں:شان مسعود پریکٹس کے دوران سر پر گیند لگنے سے زخمی، اسپتال منتقل

زمبابوے نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے سپر 12 مرحلے کے لیے بھی کوالیفائی کر لیا۔ زمبابوے کے سکندر رضا کو شاندار آل راؤنڈ پرفارمنس پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

Related Posts