برسوں سے متنازع ’’دی لیجنڈ آف مولا جٹ‘‘ کی ریلیز کا وقت آخرکار آگیا

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کئی برسوں سے مختلف تنازعات کا شکار فلم ‘دی لیجنڈ آف مولا جٹ’ کی ریلیز کا وقت بالآخر آہی گیا۔

ماہرہ خان، فواد خان، حمزہ عباسی، گوہر رشید اور حمائمہ ملک جیسے بڑے ستاروں سے سجی ‘دی لیجنڈ آف مولا جٹ’ مکمل ہونے کے باوجود کئی برسوں سے مختلف تنازعات کے باعث ریلیز نہیں ہوپارہی تھی۔

انتظار ختم ہوا اور پاکستان کی موجودہ فلم انڈسٹری کی سب سے زیادہ توقعات سے بھرپور فلم “دی لیجنڈ آف مولا جٹ” کا پہلا باضابطہ ٹیزر پوسٹر ریلیز کی تاریخ کے ساتھ جاری کردیا گیا ہے۔

13 اکتوبر 2022 کو ملک بھر کے سینما گھروں میں فواد خان مولا جٹ اور حمزہ علی عباسی نوری نت کے شہرہ آفاق کرداروں میں جلوہ گر ہوں گے۔

‘دی لیجنڈ آف مولا جٹ’ پاکستان کی فلمی صنعت کی اب تک کی مہنگی ترین فلم ہے جس کے مکالمے ناصر ادیب نے تحریر کئے ہیں، یہ فلم 1979 کی شہرہ آفاق فلم ’مولاجٹ ’ کا ری میک ہے۔

فلم کی ہدایت کاری ماضی قریب کی میگا ہٹ فلم ‘وار’ کے خالق بلال لاشاری نے دی ہے۔

‘دی لیجنڈ آف مولا جٹ’ کا پہلا ٹیزر 2019 کو جاری ہوا تھا، جسے دیکھ کر فلم بین بڑی شدت کے ساتھ اس کا انتظار کررہے تھے۔

Related Posts