ٹک ٹاک کی مشہور ومعروف جوڑی کنول آفتاب اور چوہدری ذوالقرنین کے گھر جلد ننھے مہمان کی آمد متوقع ہے۔
حال ہی میں فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ٹک ٹاک اسٹار ذوالقرنین نے کنول آفتاب کے ہمراہ ایک خوبصورت تصویر شیئر کی، جس پر انہوں نے کیپشن میں لکھا کہ وہ اور کنول آفتاب بہت جلد والدین بننے والے ہیں۔
واضح رہے کہ مذکورہ تصاویر میں دونوں ٹک ٹاکر بہت زیادہ خوش نظر آرہے ہیں اور اُنہوں نے اس بڑی نعمت پر اللّہ تعالیٰ کا شُکر بھی ادا کیا ہے۔
‘ڈونٹ گو عامر بھائی’ کہ ٹرینڈ چلاؤ یا کچھ بھی، میں جارہا ہوں، عامر لیاقت