منی لانڈرنگ کیس، وزیراعظم اور حمزہ شہباز عدالت میں پیش

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

منی لانڈرنگ کیس میں بڑی پیش رفت، ایف آئی اے نے وزیراعظم اور وزیراعلیٰ پنجاب کی گرفتاری مانگ لی
منی لانڈرنگ کیس میں بڑی پیش رفت، ایف آئی اے نے وزیراعظم اور وزیراعلیٰ پنجاب کی گرفتاری مانگ لی

لاہور: وزیراعظم میاں شہباز شریف اور حمزہ شہباز منی لانڈرنگ کیس کے سلسلے میں عدالت میں پیش ہوگئے۔

واضح رہے کہ لاہور کی اسپیشل کورٹ نے منی لانڈرنگ کیس میں وزیراعظم شہباز شریف اور وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز کو طلب کیا تھا۔

وزیراعظم کی عدالت آمد پر سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں اور عام سائلین کو عدالتی احاطے سے باہر نکال دیا گیا۔

وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز بھی کیس کی سماعت کے سلسلے میں عدالت میں پیش ہوگئے۔

یہ بھی پڑھیں:

کشمیری رہنما یاسین ملک کو عمر قید کی سزا، اسلامی تعاون تنظیم کا اظہار تشویش

علاوہ ازیں کیس کی سماعت کے آغاز پر شریک ملزم سلیمان شہباز، طاہر نقوی، ملک مقصود اور غلام شبیر کی گرفتاری سے متعلق رپورٹ پیش کی گئی۔

وزیراعظم شہباز شریف کے وکیل امجد پرویزعبوری ضمانت کی توثیق کے لیے دلائل دیں گے جب کہ شریک ملزمان کی گرفتاری سے متعلق رپورٹ طلب کر رکھی ہے۔

قبل ازیں 21 مئی کو اسپیشل کورٹ نے منی لانڈرنگ ریفرنس میں وزیراعظم شہباز شریف اور وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز کی عبوری ضمانت میں توسیع کردی تھی۔

Related Posts