کراچی، ایف بی ایریا گارمنٹس فیکٹری میں آتشزدگی، لاکھوں کا سامان جل کر راکھ

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
سرمایہ داروں کی خوشحالی، عوام کی غربت، پاکستان کی معیشت کا کھلا تضاد
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کراچی، ایف بی ایریا گارمنٹس فیکٹری میں آتشزدگی، لاکھوں کا سامان جل کر راکھ
کراچی، ایف بی ایریا گارمنٹس فیکٹری میں آتشزدگی، لاکھوں کا سامان جل کر راکھ

کراچی کے علاقے ایف بی ایریا میں واقع گارمنٹس فیکٹری میں آتشزدگی کے نتیجے میں لاکھوں روپے مالیت کا کپڑا اور دیگر سامان جل کر راکھ ہوگیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ایف بی ایریا کے بلاک 22 میں واقع گارمنٹس فیکٹری میں آگ لگ گئی۔ فائر بریگیڈ اور ریسکیو اہلکار واقعے کی اطلاع ملتے ہی جائے وقوعہ پر پہنچ گئے۔آگ پر قابو پانے کی کارروائی شروع کردی گئی۔ 

یہ بھی پڑھیں:

کراچی، نیو چالی عابد چیمبر کے گودام میں آگ لگ گئی

فائر بریگیڈ کی 8 گاڑیوں نے ساڑھے 3 گھنٹے کی جدوجہد کے بعد آگ پر قابو پالیا۔ چیف فائر آفیسر کا کہنا تھا کہ عمارت کی پانچویں منزل پرکھلا مقام نہ ہونے کے باعث آگ بجھانے کے عمل میں دشواری کا سامنا رہا۔

پولیس بھی واقعے کی اطلاع ملنے پر جائے وقوعہ پر پہنچ گئی۔ حکام کا کہنا ہے کہ ابتدائی تحقیقات میں آگ لگنے کی وجہ شارٹ سرکٹ معلوم ہوتی ہے۔ خوش قسمتی سے واقعے کے نتیجے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

خیال رہے کہ کراچی میں شارٹ سرکٹ سمیت دیگر وجوہات کے باعث آگ لگنے کا یہ کوئی پہلا واقعہ نہیں ہے۔ رواں برس کی ابتدا ہی سے شہر میں آگ لگنے کے واقعات رپورٹ کیے جارہے ہیں جن میں لاکھوں کا نقصان ہوا۔ 

آج سے 2 ماہ قبل کراچی کے علاقے نیو چالی میں عابد چیمبر کے گودام میں آگ لگ گئی، واقعے کی اطلاع ملتے ہی فائر بریگیڈ اہلکار جائے وقوعہ پر پہنچ گئے اور آگ بجھانے کیلئے کوششیں شروع کردی گئیں۔ 

شہرِ قائد کے نیو چالی کے علاقے میں عابد چیمبر کے گودام میں لگنے والی آگ کی وجوہات ابتدائی تحقیقات کے دوران معلوم نہ ہوسکیں۔ اس دوران فائر بریگیڈ کی ایک گاڑی آگ بجھانے میں مصروف تھی۔ 

Related Posts