وبائی امراض کی روک تھام کا مشن، بل گیٹس 1روزہ دورے کیلئے پاکستان پہنچ گئے

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

وبائی امراض کی روک تھام کا مشن، بل گیٹس 1روزہ دورے کیلئے پاکستان پہنچ گئے
وبائی امراض کی روک تھام کا مشن، بل گیٹس 1روزہ دورے کیلئے پاکستان پہنچ گئے

اسلام آباد: آپریٹنگ سسٹم بنانے والی کمپنی مائیکروسافٹ کے بانی بل گیٹس وبائی امراض کی روک تھام کا مشن لے کر ایک روزہ دورے کیلئے پاکستان پہنچ گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق مائیکروسافٹ کے بانی وزیر اعظم عمران خان سے پاکستان میں پولیو کی روک تھام کیلئے پہلے بھی گفتگو کرتے رہے ہیں۔ بل گیٹس صدرِ مملکت ڈاکٹر عارف علوی اور وزیر اعظم سے ملاقات کریں گے۔ 

یہ بھی پڑھیں:

پاکستان میں ٹک ٹاک نے6 ملین سے زائد ویڈیوز حذف کردیں

قبل ازیں بل گیٹس نے اسلام آباد کے علاقے چک شہزاد کا دورہ کیا اور کورونا ہسپتال پہنچے۔ پاکستان میں کورونا کی روک تھام کا جائزہ لینے کیلئے بل گیٹس نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کا دورہ اور متعلقہ حکام سے ملاقات کریں گے۔ 

وفاقی حکومت 66 سالہ امریکی بزنس ٹائیکون بل گیٹس کو پاکستان میں کورونا اور پولیو کی روک تھام کیلئے اٹھائے گئے اقدامات پر بریفنگ دے گی۔ اپنا ایک روزہ دورہ مکمل کرنے کے بعد آج شام کو ہی بل گیٹس وطن واپسی کیلئے اڑان بھریں گے

امریکی دارالحکومت واشنگٹن میں پل کر جوان ہونے والے بل گیٹس نے 1975 میں اپنے دوست ایلن کے ساتھ مل کر مائیکروسافٹ کمپنی کی بنیاد رکھی تھی جو دیکھتے ہی دیکھتے پرسنل کمپیوٹر کیلئے سافٹ وئیر بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی بن گئی۔ 

Related Posts