عورت ہی عورت کی دشمن، صدف کنول کے بیان پر سوشل میڈیا صارفین کی تنقید

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

عورت ہی عورت کی دشمن، صدف کنول کے بیان پر سوشل میڈیا صارفین کی تنقید
عورت ہی عورت کی دشمن، صدف کنول کے بیان پر سوشل میڈیا صارفین کی تنقید

پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ صدف کنول نے اپنے ایک بیان میں تسلیم کیا کہ عورت ہی عورت کی دشمن ہوتی ہے، فنکارہ کے بیان پر سوشل میڈیا صارفین نے تنقید کے نشتر برسا دئیے۔

تفصیلات کے مطابق سوشل میڈیا پر اداکارہ صدف کنول کا ایک ویڈیو کلپ وائرل ہے جس میں ان سے پوچھا جاتا ہے کہ کیا یہ کہاوت ٹھیک ہے کہ عورت ہی عورت کی سب سے بڑی دشمن ہوتی ہے؟ صدف کنول نے کہا کہ بالکل ایسا ہی ہوتا ہے۔ عورت، عورت کی دشمن ہوتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

جنید خان نے زندگی کا مثبت ترانہ جینے کا چسکا ریلیز کردیا

نجی ٹی وی کے میزبان نے سوال کیا کہ کون سی عورت آپ کی دشمن ہے؟ صدف کنول نے کہا کہ عموماً دیکھا ہے کہ عورت ہی عورت کی دشمن ہوتی ہے اور یہ بات سنی بھی بہت ہے۔ میزبان نے پوچھا کہ کیا یہ ہر میدان میں ہوتا ہے؟ صدف کنول نے کہا کہ بہت کم جگہ پر ہے۔

میزبان نے کہا کہ آپ کی شوبز اور فیشن انڈسٹری میں بھی عورت ہی عورت کی دشمن ہوتی ہے؟ صدف کنول نے کہا کہ ہاں، ہوتی ہیں کیونکہ فیشن انڈسٹری میں عورتوں کا کام زیادہ ہوتا ہے۔ میزبان نے پوچھا کہ کیا کامیاب اداکارہ ہونے کیلئے گورا ہونا ضروری ہے۔ انہوں نے کہا کہ نہیں۔ 

ویڈیو پر ردِ عمل دینے والے سوشل میڈیا صارفین کا شہروز سبزواری کی دوسری اہلیہ صدف کنول کے متعلق کہنا ہے کہ انہوں نے خود ایک خاتون کا گھر توڑا۔ متعدد افراد نے صدف کنول کے نجی ٹی وی پروگرام کے دوران کیے گئے تبصرے پر ذاتی نوعیت کے تبصرے بھی کیے۔ 

Public Shows Mirror to Sadaf Kanwal on her Recent Statement

Public Shows Mirror to Sadaf Kanwal on her Recent Statement

Public Shows Mirror to Sadaf Kanwal on her Recent Statement

بعض سوشل میڈیا صارفین نے صدف کنول کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ نجی ٹی وی پروگرام کے دوران گفتگو کرتے ہوئے وہ خوبصورت لگ رہی تھیں۔ بعض نے صدف کنول کے جوابات کو معقول، مکمل طور پر درست اور مناسب بھی قرار دیا۔ 

Related Posts