اپوزیشن کو عمران خان کا ڈر لگا ہوا ہے، زرداری چوری کی چیک بک لے کر آگیا۔وزیراعظم

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

سب کو عمران خان کا ڈر لگا ہوا ہے، زرداری چوری کی چیک بک لے کر آگیا۔وزیراعظم
سب کو عمران خان کا ڈر لگا ہوا ہے، زرداری چوری کی چیک بک لے کر آگیا۔وزیراعظم

فیصل آباد: وزیر اعظم نے کہا ہے کہ اپوزیشن کو عمران خان کا ڈر لگا ہوا ہے کہ کہیں میں ان کو جیل میں نہ بند کردوں، زرداری چوری کی چیک بک لے کر لوگ خریدنے نکل آیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم نے فیصل آباد میں صحت کارڈ کے اجراء کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پیسے والے تو پاکستان میں اپنا علاج کراسکتے ہیں لیکن غریب کیلئے یہ کام مشکل ہے۔ چوروں کا ٹولا کھانسی کا علاج کرانے کیلئے بھی ملک سے باہر چلاجاتا تھا۔

یہ بھی پڑھیں:

بھارتی مسلمانوں کو اپنے بنیادی حقوق کیلئے آواز اٹھانا ہوگی۔وزیر خارجہ

تقریب سے خطاب کے دوران وزیر اعظم نے کہا کہ ریاست نے کبھی غریبوں کےعلاج کی ذمہ داری اٹھانا ضروری نہیں سمجھا، عوام کے علاج کی ذمہ داری اٹھانے والوں نے لندن کا رخ کر لیا۔ 20 سال پہلے ایک دوسرے کو چور کہنے والے آج اکٹھے عمران خان کے خلاف کھڑے ہیں۔

خطاب کے دوران وزیر اعظم نے کہا کہ پی ٹی آئی نے زرداری کا پیٹ پھاڑ کر پیسہ نکالنے کا وعدہ نہیں کیا تھا، ایک دوسرے سے پیٹ پھاڑ کر پیسہ نکالنے والے آج گلے مل رہے ہیں۔ 30 سال تک یہ لوگ حکمران رہے۔ کیا انہیں پتہ بھی ہے کہ عوام کے حالات کیسے ہیں؟

اپوزیشن پر تنقید کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ آصف زرداری لوگوں کو خریدنے کیلئے چوری کی چیک بک لے کر آگیا۔ سب عمران خان سے ڈرے ہوئے ہیں۔ انہیں عمران خان کو فارغ کرنے کی جلدی ہے، ورنہ یہ سب جیل پہنچ جائیں گے۔ میں نے جہاد 25سال پہلے شروع کیا۔

وزیر اعظم نے کہا کہ میں نے کرپشن کے خلاف جہاد کیا۔ جس ملک کا پیسہ کرپٹ لیڈر چوری کرکے باہر چلے جائیں، اس ملک کا مستقبل کیسا ہوگا؟کروڑوں روپے پاپڑ والے کے اکاؤنٹ میں آئے، خادمِ اعلیٰ کے بیٹے کے چپڑاسی کے اکاؤنٹ میں 4 ارب آگئے۔

ن لیگ کے متعلق وزیر اعظم نے کہا کہ شہباز شریف برطانیہ میں شکل نہیں دکھا سکا، اس کی تقریر ملازمت کی درخواست ہوتی ہے کہ اسے ایک بار پھر موقع دیا جائے۔ ڈیڑھ ڈیڑھ گھنٹے تک قومی اسمبلی میں تقریر کرتا ہے۔ نواز شریف دل کا مریض ہو کر بھی سیڑھیاں چڑھ جاتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ میں پچھلے 5سال ڈرامے باز کی حکومت کا بتانا چاہتا ہوں کہ اس نے کیا کیا اور پی ٹی آئی حکومت نے گزشتہ ساڑھے 3سال میں کیا کارکردگی دکھائی۔ بڑے بڑے پراجیکٹ عوام کے سامنے لائیں گے اور ملک میں نئی نئی صنعتیں پیدا ہوں گی۔ 

Related Posts