بھارتی مسلمانوں کو اپنے بنیادی حقوق کیلئے آواز اٹھانا ہوگی۔وزیر خارجہ

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

بھارتی مسلمانوں کو اپنے بنیادی حقوق کیلئے آواز اٹھانا ہوگی۔وزیر خارجہ
بھارتی مسلمانوں کو اپنے بنیادی حقوق کیلئے آواز اٹھانا ہوگی۔وزیر خارجہ

اسلام آباد:وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ بھارتی مسلمانوں کو اپنے بنیادی حقوق کیلئے آواز اٹھانا ہوگی جبکہ مسلمان لڑکیوں کو تعلیم سے محروم رکھنا انسانی حقوق کی خلاف ورزی ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں وزیرِ خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ مسلم لڑکیوں کو تعلیم سے محروم رکھنا بنیادی انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزی ہے۔

ٹوئٹر پیغام میں وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا کہ کسی کو حجاب پہننے پر ہراساں کرنا اور بنیادی حقوق نہ دینا ظلم ہے۔ عالمی برادری کو مسلمانوں کو دبانے کا بھارتی فارمولا سمجھنا ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں:

بھارتی معاشرہ غیر مستحکم قیادت کے باعث زوال پذیر ہے۔فواد چوہدری

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کے ایک بیان کے مطابق پاکستان اسلامی تعاون تنظیم کے وزرائے خارجہ کے 48ویں اجلاس کی میزبانی کرے گا جس میں مسلم امہ کے مسائل پر گفتگو ہوگی۔

واضح رہے کہ اسلامی تعاون تنظیم نے پہلے بھی مسلم امہ کو درپیش مسائل کے حل کیلئے متعدد اجلاس بلائے۔ وزرائے خارجہ اجلاس میں فلسطین اور کشمیر کے تنازعات سمیت اسلاموفوبیا بھی زیر غور آئیگا۔ 

Related Posts