پاکستانی شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار اسد صدیقی نے اپنے ٹی وی سیریل اے مشتِ خاک میں مرکزی کردار پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ فیروز خان کے کردارکوشک کا فائدہ دیا جاسکتا ہے جبکہ میں اپنی حقیقی زندگی میں ایسے کردار دیکھ چکا ہوں۔
تفصیلات کے مطابق برطانوی نشریاتی ادارے (بی بی سی) کو انٹرویو دیتے ہوئے اے مشتِ خاک میں ثنا جاوید کے بھائی کا کردار ادا کرنے والے اسد صدیقی نے کہا کہ فیروز خان جو کردار اداکر رہے ہیں، وہ مغرب میں پلا بڑھا جسے کچھ نہیں سکھایا گیا اور میں ایسے لوگوں سے مل چکا ہوں۔
آسکر ایوارڈز 2022 کے امیدوار سامنے آگئے، نامزدگیوں کی مکمل فہرست
اداکار اسد صدیقی نے کہا کہ میں کم از کم ایک ایسے شخص کو تو ضرور جانتا ہوں جو ڈرامے میں فیروز خان کی طرح اسلام سے کوسوں دور تھا۔ مغرب میں پرورش اور والدین کے اسلام پر کچھ نہ سکھانے کے معاملات وہ حقائق ہیں جس پر مستجاب کے کردارکو شک کافائدہ دیا جاسکتا ہے۔
احسن طالش کی ہدایات کے تحت بنائے گئے ٹی وی سیریل اے مشتِ خاک کی ڈرامہ نگار ماہا ملک ہیں۔ سیریل میں فیروز خان، ثناء جاوید، اسد صدیقی، عفت عمر اور نمرہ خان جیسے فنکار مرکزی کردار ادا کر رہے ہیں، فیروز خان مستجاب کے روپ میں کفر کے کافی قریب نظر آتے ہیں۔
سوشل میڈیا صارفین کا کہنا ہے کہ مستجاب کا کردار عجیب و غریب حرکتیں کرتاہے۔ ایسا کیسے ہوسکتا ہے کہ ایک شخص مسلمان خاندان میں پیدا ہو کر بھی اسلام سے کوسوں دور ہو؟ مستجاب کے کردار کی پاکستان جیسے معاشرے میں کوئی گنجائش نہیں۔