انڈر 19 کرکٹ، بھارت نے انگلینڈ کو شکست دے کر پانچویں بار ورلڈ کپ جیت لیا

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

انڈر 19 کرکٹ، بھارت نے انگلینڈ کو شکست دے کر پانچویں بار ورلڈ کپ جیت لیا
انڈر 19 کرکٹ، بھارت نے انگلینڈ کو شکست دے کر پانچویں بار ورلڈ کپ جیت لیا

انڈر 19 کرکٹ کے چار مرتبہ کے دفاعی چیمپین بھارت نے انگلینڈ کو شکست دے کر پانچویں بار بھی ورلڈ کپ جیت لیا ہے۔ جیت کیلئے رنر اپ ٹیم انگلینڈ نے بھارت کو 190 رنز کا ہدف دیا تھا۔

تفصیلات کے مطابق بھارتی ٹیم نے 190 رنز کے تعاقب کیلئے بیٹنگ شروع کی تو اوپنر انگکریش راگھ ونشی اننگز ی دوسری ہی گیند پر جوشوا بوائیڈن کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہو گئے۔ بھارت نے 6 وکٹوں کے نقصان پر دیا گیا ہدف 48ویں اوور میں ہی پورا کر لیا۔

یہ بھی پڑھیں:

آسٹریلیا سے شکست کے بعد پاکستانی ٹیم انڈر 19 ورلڈ کپ سے باہر

بھارت کے شائق رشید نے 50 رنز کی شاندار اننگز کھیلی جبکہ نشانت سندھو 50 رنز پر ناٹ آؤٹ رہے۔ راج باوا نے 35 رنز بنانے کے بعد پویلین کی راہ لی۔ ہرنور سنگھ 21 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئے جبکہ دیگر کھلاڑیوں نے بھی ٹیم کی جیت کیلئے اپنا کردار ادا کیا۔

انگلینڈ کے بالرز بوئیڈن اور جیمز سیلز 2، 2 وکٹیں لینے کے باوجود بھی اپنی ٹیم کو ورلڈ کپ تک رسائی دینے میں کامیاب نہ ہوسکے۔ اسپن وال نے بھی 2 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔ میچ جیتنے پر بھارتی تماشائیوں نے کھلاڑیوں کیلئے خوب نعرے بازی کی۔

خیال رہے کہ اس سے قبل آسٹریلیا نے انڈر19ورلڈ کپ کپ کے کوارٹر فائنل میں پاکستان کو119رنز سے شکست دیکر ایونٹ سے باہر کردیا،سیمی فائنل میں بھارت اور انگلینڈ آسٹریلیا اور بنگلہ دیش کو پیچھے چھوڑ کر فائنل میں جا پہنچے۔ 

آسٹریلوی ٹیم نے پاکستانی انڈر 19 ٹیم کے خلاف گزشتہ ماہ پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 50 اوور زمیں 7 وکٹوں کے نقصان پر 276 رنز بنائے، کیمپبل کیلوے 47۔ ٹیگ وائلی 71، کورے مائلر 64اور کپتان کورپر کورنلی 33 رنز بناکر نمایاں رہے۔

Related Posts