پاکستان میں کورونا سے مزید 29 اموات، 6047 نئے کیسز ریکارڈ

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Coronavirus tally soars by 14 more deaths in Pakistan

اسلام آباد:پاکستان میں کورونا وائرس کی پانچویں لہر میں شدت برقرار، ملک میں 6047 نئے کیسز ریکارڈ،29افراد جان کی بازی ہارگئے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی طرف سے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق اومی کرون کے پھیلاؤ کے باعث پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 6047 کیسز سامنے آئے اور 29 اموات ریکارڈ کی گئیں۔

این سی او سی کے مطابق 29 نئی اموات کے بعدمرنے والوں کی مجموعی تعداد اب بڑھ کر 29330 ہو گئی ہے جبکہ نئے 6047 کیسز شامل کرنے کے بعد متاثرین کی تعداد 1436413 ہے۔

پاکستان بھر میں 61190 ٹیسٹ کیے گئے جب کہ مثبت کیسز کا تناسب 9اعشاریہ 88 فیصد تک رہا۔

9590 مریض وائرس سے صحت یاب ہوئے جس کے بعدصحت یاب ہونے والوں کی کل تعداد 1304980 ہوگئی۔ملک میں فعال کیسز کی کل تعداد 102103 ریکارڈ کی گئی جبکہ 1559 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔

مزید پڑھیں:پشاور میں 867 نئے کورونا کیسز رپورٹ، 5روز میں 23تعلیمی ادارے بند

سندھ میں اب تک 544722، پنجاب میں 482316، خیبرپختونخوا میں 196328، اسلام آباد میں 129004، بلوچستان میں 34501، آزاد کشمیر میں 38805 اور گلگت بلتستان میں 10737 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوچکی ہے۔

اس کے علاوہ پنجاب میں اب تک 13 ہزار 185، سندھ میں 7 ہزار 840، خیبر پختونخوامیں 6 ہزار 9، اسلام آباد میں 982، آزاد کشمیر میں 758، بلوچستان میں 368 اور گلگت بلتستان میں 188 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

Related Posts