وزیر اعظم عمران خان اور عسکری قیادت میں کوئی اختلاف نہیں۔شیخ رشید

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

وزیر اعظم عمران خان اور فوجی قیادت میں کوئی اختلاف نہیں۔شیخ رشید
وزیر اعظم عمران خان اور فوجی قیادت میں کوئی اختلاف نہیں۔شیخ رشید

اسلام آباد: وفاقی وزیرِ داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان اور فوجی قیادت میں کوئی اختلاف نہیں ہے جبکہ ملک کا فائدہ اسی میں ہے کہ اسٹیبلشمنٹ اور عمران خان ایک صفحے پر ہوں۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیرِ داخلہ شیخ رشید احمد نے برطانوی نشریاتی ادارے (بی بی سی) کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ وزیر اعظم اور عسکری قیادت میں اختلافات نہیں ہیں۔ پاکستان کو تبھی فائدہ ہوگا جب اسٹیبلشمنٹ اور عمران خان متفق ہوں۔

یہ بھی پڑھیں:

متحدہ کارکنان پر تشدد، ایم کیو ایم ڈٹ گئی، مختلف شہروں میں مظاہرے

انٹرویو کے دوران وفاقی وزیرِ داخلہ نے کہا کہ عسکری قیادت نے منتخب حکومت کے ساتھ کھڑے رہنے کا فیصلہ کیا ہے۔ سول حکومت اور اسٹیبلشمنٹ کی سوچ اور رائے میں فرق ہوسکتا ہے۔ ایسا نہیں کہ حکومت اور اسٹیبشلمنٹ ایک صفحے پر نہ ہوں۔

وفاقی وزیرِ داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا کہ حزبِ اختلاف کی سیاسی جماعتوں کی خواہش ہے کہ وزیر اعظم اور عسکری قیادت کے مابین تعلقات خراب ہوجائیں۔ اسٹیبلشمنٹ بھولی ہے نہ عمران خان۔ عسکری و سیاسی قیادت کا ایک صفحے پر ہونا ملک کے مفاد میں ہے۔

خیال رہے کہ اس سے قبل وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ اگر میں سڑکوں پر آیا تو مزید خطرناک ہوجاؤں گا، جس پر تجزیہ کاروں کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم اور عسکری قیادت میں اختلافات پیدا ہوچکے ہیں، تاہم وزیرِ داخلہ شیخ رشید احمد نے تمام تر خدشات کو رد کردیا ہے۔

Related Posts