جعلی غیر ملکی کرنسی بنانے والے افریقی باشندے کو 1سال قید، 45ہزار جرمانہ

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

جعلی غیر ملکی کرنسی بنانے والے افریقی باشندے کو 1سال قید، 45ہزار جرمانہ
جعلی غیر ملکی کرنسی بنانے والے افریقی باشندے کو 1سال قید، 45ہزار جرمانہ

اسلام آباد کی عدالت نے غیر ملکی جعلی کرنسی بنانے والے افریقی باشندے کو 1 سال قید کے ساتھ ساتھ 45 ہزار روپے جرمانہ ادا کرنے کی سزا سنا دی ہے۔

تفصیلات کے مطابق ایف آئی اے اسلام آباد زون کے کمرشل بیکنگ سرکل کے نامزد ملزم دماس یوقم کو ایک سال قید اور 45 ہزار جرمانے کی سزا سنائی گئی۔ فرسٹ کلاس مجسٹریٹ نوید احمد خان نے ملزم کو مقدمے کی سماعت کے بعد آج سزا سنائی۔

یہ بھی پڑھیں:

گردن پر ڈور پھرنے کے واقعات کیخلاف ایکشن، 17ملزمان گرفتار

وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کے مطابق ملزم شہریوں سے پرانے اصلی ڈالر وصول کرکے نقلی نئے ڈالرز فراہم کرتا تھا۔ ملزم سے گرفتاری کے وقت 3 ہزار 900 ڈالر برآمد کیے گئے جو اس نے شہری ارسلان الیاس سے ہتھیائے۔

ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ ملزم سے نقلی ڈالر بنانے کیلئے استعمال ہونے والا کیمیکل، کاغذ اور مشین بھی برآمد کر لی گئی۔ افریقی شہری دماس یوقم پر سال 2021 میں کمرشل بینکنگ سرکل میں مقدمہ درج کیا گیا تھا۔

مقدمے میں استغاثہ کی ذمہ داریاں سید اسسٹنٹ ڈائریکٹر (لیگل) سید جواد علی شاہ نے سنبھالیں جبکہ سب انسپکٹر نصیب اللہ نیازی نے تفتیش مکمل کی۔ ڈائریکٹر ایف آئی اے وقار احمد چوہان نے ملزم کو سزا دلوانے پر افسران کی کارکردگی کو سراہا۔

Related Posts