جمائما سے عمران خان کے پاس جانے کی درخواست، بشریٰ بی بی کہاں جائیں گی ؟

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

What will happen to Bushra Bibi if Jemima and Imran Khan reunite?

وزیراعظم پاکستان عمران خان کی سابقہ اہلیہ جمائما سے سوشل میڈیا صارفین نے واپس عمران خان کے پاس جانے کی درخواست کردی، بشریٰ بی بی کے مستقبل پر بھی سوال اٹھادیا۔

جمائما نے اپنے ٹوئٹر پر پاکستان زندہ باد کا پیغام لکھا جس پر تحریک انصاف کے سپوٹرز کا کہنا ہے کہ عمران خان ہر طرف سے مفاد پرستوں میں گھرے ہوئے ہیں آپ ان کے پاس واپس چلی جائیں تاہم بعض سوشل میڈیا صارفین کا کہنا ہے کہ اگر جمائما عمران خان کے پاس واپس جاتی ہیں تو ان کی موجودہ اہلیہ بشری بی بی کہاں جائیں گی۔


 

واضح جمائما گولڈ سمتھ ایک برطانوی شہری ہیں۔ وہ عمران خان کی سابقہ بیوی اور سر جیمز گولڈ سمتھ کی بیٹی ہیں جو ایک برطانوی ارب پتی تھے۔

مزید پڑھیں:جمائما گولڈ اسمتھ اور مریم نواز میں سوشل میڈیا پر لفظی گولہ باری

جمائما گولڈ سمتھ نے 1995ء میں عمران خان سے شادی کی اور2004 میں دونوں نے علیحدگی اختیار کرلی تھی جبکہ عمران خان سے جمائما کے دو بیٹے سلیمان خان اور قاسم خان ہیں جو برطانیہ میں اپنی والدہ کے ساتھ مقیم ہیں۔

یاد رہے کہ وزیراعظم پاکستان عمران خان کی سابق اہلیہ جمائما خان نے اپنے ایک حالیہ انٹرویو میں دعویٰ کیا تھا کہ انھیں پاکستان اس لیے چھوڑنا پڑا تھا کیونکہ ان کے خلاف سیاسی بنیادوں پر کیس بنائے جا رہے تھے اور انھیں عمران خان کو نشانہ بنانے کے لیے استعمال کیا جا رہا تھا۔

Related Posts