سوئی گیس کمپنی نے غیر برآمدی صنعتوں کو گیس کی سپلائی روک دی

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

SSGC HALTS GAS SUPPLY TO NON-EXPORT INDUSTRIES AS CRISIS WORSENS

کراچی: ملک میں گیس ک بحران شدت اختیار کرنے لگا،سوئی سدرن گیس کمپنی لمیٹڈ کی جانب سے غیر برآمدی صنعتوں کو گیس کی سپلائی روک دی۔

توانائی ڈویژن کے گیس لوڈ مینجمنٹ پلان کے تحت گھریلو اور تجارتی صارفین کو ترجیحی فہرست میں رکھتے ہوئے 11 دسمبر 2021 سے تمام غیر برآمدی عام صنعتوں کو گیس کی فراہمی معطل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

سوئی سدرن گیس کمپنی کا کہنا ہے کہ فیصلے کا مقصد گھریلو صارفین کی بڑھتی ہوئی مانگ کو پورا کرنا ہے۔ ادارے نے مزید کہا کہ زیرو ریٹیڈ ایکسپورٹ انڈسٹری بشمول اس کے سی پی پیز اور فرٹیلائزر سیکٹر کو گیس ملتی رہے گی۔

مزید پڑھیں:سی این جی، آر ایل این جی اسٹیشنز کی گیس ڈھائی ماہ کیلئے بند کرنیکا فیصلہ

واضح رہے کہ وزیر اعظم عمران خان نے ملک بھر میں گیس بحران کے پیشِ نظر گیس کے ذخائر میں کمی کا نوٹس لیتے ہوئے گیس چوری اور ضیاع سے متعلق تفصیلات طلب کر لی ہیں۔

کابینہ اراکین کو بریفنگ دیتے ہوئے وزیرِ توانائی حماد اظہر نے کہا کہ اگر گیس کے نئے ذخائر دریافت نہ ہوئے تو آئندہ سالوں میں گیس مکمل طور پر ختم ہوجائے گی۔ ملک بھر کی صنعتوں اور گھریلو صارفین کو صرف درآمدی گیس مہیا کی جاسکے گی۔

وفاقی وزیر حماد اظہر کا کہنا تھا کہ درآمد کی گئی گیس میں اضافے کیلئے نئے ایل این جی ٹرمینلز تعمیر کیے جارہے ہیں۔ روس کے تعاون سے گیس پائپ لائن کی تعمیر کیلئے بھی اقدامات اٹھائے جائیں گے۔ وزیر اعظم نے گیس کی پیداوار میں کمی کا نوٹس لے لیا۔

Related Posts