رزاق داؤد کا برآمدات میں پاکستان کے بنگلہ دیش اور بھارت سے آگے نکلنے کا دعویٰ

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

برآمدات کی شرحِ نمو میں اضافہ، پاکستان بنگلہ دیش اور بھارت سے آگے نکل گیا
برآمدات کی شرحِ نمو میں اضافہ، پاکستان بنگلہ دیش اور بھارت سے آگے نکل گیا

اسلام آباد: وزیر اعظم کے مشیرِ تجارت و سرمایہ کاری عبدالرزاق داؤد نے کہا ہے کہ رواں مالی سال کے گزشتہ ماہ میں ملکی برآمدات کی شرحِ نمو بنگلہ دیش اور بھارت سے زائد رہی ہے۔شرحِ نمو کے حوالے سے پاکستان نے بنگلہ دیش اور بھارت سمیت جنوبی ایشیا کو پیچھے چھوڑ دیا۔ 

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں مشیرِ تجارت و سرمایہ کاری نے کہا کہ مجھے بتایا گیا ہے کہ رواں مالی سال کے دوران نومبر 2021 میں برآمدات میں پاکستان کی شرحِ نمو جنوبی ایشیاء کے تمام ممالک میں سب سے تیزرفتار رہی۔

یہ بھی پڑھیں:

فشریز کی برآمدات میں انڈر انوائسنگ کا عمل روکا جائے،محمود مولوی

 برآمدات کیلئے چوٹی کے ممالک امریکا، چین اور برطانیہ ہیں۔رزاق داؤد

ٹوئٹر پیغام میں مشیرِ تجارت رزاق داؤد نے کہا کہ ہماری برآمدات کے حجم میں 33 اعشاریہ 5 فیصد اضافہ ہوا جو بنگلہ دیش کی 31 اعشاریہ 3 اور بھارت کی 26 اعشاریہ 5 فیصد شرحِ نمو سے زائد ہے۔ انہوں نے برآمدات میں اضافے پر خوشی کا اظہار کیا۔

مشیرِ تجارت نے گزشتہ ماہ کے دوران ملک بھر میں برآمدات کے حجم میں 33 اعشاریہ 5 فیصد اضافے پر مسرت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے برآمد کنندگان نے ملکی برآمدات میں اضافے کیلئے سخت محنت کی جو مبارکباد اور تعریف کے مستحق ہیں۔

خیال رہے کہ اس سے قبل مشیرِ تجارت و سرمایہ کاری عبدالرزاق داؤد نے کہا کہ پاکستانی برآمدات کیلئے چوٹی کے ممالک امریکا، چین اور برطانیہ رہے ہیں جنہوں نے مالی سال کے پہلے 4 ممالک میں ہماری زیادہ برآمدات کو خریدا۔ 

 ٹوئٹر پر گزشتہ ماہ نومبر کے دوران اپنے پیغام میں مشیرتجارت رزاق داؤد نے کہا کہ ہمیں یہ اعلان کرتے ہوئے خوشی محسوس ہورہی ہے کہ امریکا، برطانیہ اور چین پاکستان کی برآمدات کیلئے مالی سال 22-2021 کے پہلے 4 ماہ میں چوٹی کے ممالک رہے۔

Related Posts