کراچی: وزیر اعظم کے معاونِ خصوصی برائے بحری امور محمود مولوی نے کہا ہے کہ فشریز کی برآمدات میں انڈرانوائسنگ کا عمل روکنا ہوگا اورایک منظم طریقہ کار سے کم سے کم برآمدی قیمت کو لاگو کرنا ہوگا۔
محمود مولوی نے کہا کہ اس وقت 10 سے 50 فیصد تک انڈر انوائسنگ ہورہی ہے جس سے ملکی معیشت کو ناقابلِ تلافی نقصان پہنچ رہا ہے۔
ان خیالات کا اظہار وزیر اعظم عمران خان کے معاون خصوصی محمود مولوی نے پاکستان فشریز ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن کے چیئرمین مسلم محمدی سے ملاقات کے دوران کیا۔
معاونِ خصوصی نے کہا کہ فشریز کی برآمدات میں انڈر انوائسنگ ناقابلِ قبول عمل ہے۔ اس دھوکہ دہی سے ملکی برآمدات اور ٹیکس وصولی کے اہداف پورا کرنے میں مشکلات کا سامنا ہے۔
محمود مولوی نے مزید کہا کہ پاکستان انڈر انوائسنگ اور غیر قانونی طور پر حوالہ یا ہنڈی کے ذریعے پیسے کی منتقلی کا متحمل نہیں ہوسکتا جو فنانشل ایکشن ٹاسک فورس (ایف اے ٹی ایف) کے نکات کے خلاف ہے۔
مزید پڑھیں: کھیلوں کیلئے شاندار خدمات، وزیر اعظم کو انٹرنیشنل اسپورٹس پرسنلٹی ایوارڈ دینے کا اعلان