75 سالہ دادا کی اپنی 20 سالہ پوتی کے ساتھ جنسی زیادتی کی کوشش

تازہ ترین

تازہ ترین

فیصل آباد کے علاقے باوا چک میں 75 سالہ شخص کو اپنی 20 سالہ پوتی سے مبینہ زیادتی کی کوشش کے الزام میں گرفتار کر لیا گیا۔ پولیس نے مقدمہ درج کرکے ملزم کے خلاف تحقیقات شروع کر دی ہیں۔

پولیس کے مطابق متاثرہ لڑکی کی والدہ کی مدعیت میں ملت ٹاؤن تھانے میں درج مقدمے میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ ملزم نے اپنی پوتی کو اہلِ خانہ کی غیر موجودگی میں گھر بلایا اور اسے اس بارے میں کسی کو آگاہ نہ کرنے کی ہدایت کی۔

شکایت کے مطابق 20 جولائی کو ملزم اپنے بیٹے کے گھر پہنچا، جہاں متاثرہ لڑکی کی والدہ مبینہ طور پر چھپ کر موجود تھیں۔ مقدمے میں الزام عائد کیا گیا ہے کہ ملزم نے اپنی پوتی کو اکیلا سمجھ کر اسے جنسی طور پر ہراساں کرنے کی کوشش کی، جس کی ویڈیو متاثرہ کی والدہ نے اپنے موبائل فون سے ریکارڈ کر لی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ویڈیو کو ثبوت کے طور پر تحویل میں لے لیا گیا ہے اور اس کا فرانزک معائنہ بھی کرایا جا رہا ہے۔ مقدمے میں یہ بھی دعویٰ کیا گیا ہے کہ ملزم نے اپنی پوتی سے نامناسب گفتگو کی۔

پولیس نے ملزم کو گرفتار کرکے عدالت میں پیش کیا، جہاں عدالت نے مزید تفتیش کے لیے چار روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کر لیا۔

حکام کے مطابق واقعے کی مختلف پہلوؤں سے تحقیقات جاری ہیں اور فرانزک رپورٹ سمیت دستیاب شواہد کی روشنی میں مزید قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

نوٹ: یہ الزامات پولیس کے مقدمے پر مبنی ہیں۔ ملزم کے خلاف مقدمہ زیرِ تفتیش ہے اور عدالت کی جانب سے جرم ثابت ہونے تک اسے قانوناً بے گناہ تصور کیا جائے گا۔

Related Posts