پاکستان اسٹیل کے ساڑھے 4 ہزار ملازمین نوکریوں سے برطرف

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پاکستان اسٹیل کے ساڑھے 4 ہزار ملازمین نوکریوں سے برطرف
پاکستان اسٹیل کے ساڑھے 4 ہزار ملازمین نوکریوں سے برطرف

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد: وفاقی حکومت کی جانب سے پاکستان اسٹیل ملز کے 4 ہزار 544 ملازمین کو نوکریوں سے برطرف کردیاگیا۔

ترجمان اسٹیل ملز نے بتایا کہ جن ملازمین کو برطرف کیا گیا ہے ان میں پے گروپ 2، 3، 4 کے ملازمین کے علاوہ جونیئر آفیسرز (جے اوز) اسسٹنٹ منیجرز، ڈویژنل منیجر، ڈی سی ای، ڈی جی ایم اور منیجرز بھی شامل ہیں۔

ملازمین کو بذریعہ ڈاک ان کی برطرفیوں کے خطوط ارسال کردیے گئے ہیں،ترجمان کا کہنا ہے کہ اسٹیل مل کے اسکول و کالج کے اسٹاف کو برطرف نہیں کیا گیا جبکہ ڈپارٹمنٹس کے کارپوریٹ سیکرٹریز کو برطرف نہیں کیا گیا۔

واضح رہے کہ رواں سال 9 جون کو وفاقی کابینہ نے پاکستان اسٹیل ملز کے ملازمین کو گولڈن ہینڈ شیک دے کر فارغ کرنے کی اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) کی تجویز کی منظوری دی تھی۔

اقتصادی رابطہ کمیٹی نے اپنے اجلاس میں 3 جون 2020 کوپاکستان اسٹیل کے 9 ہزار سے زائد ملازمین کو گولڈن ہینڈ شیک دے کر فارغ کرنے کی سفارش کی تھی۔

اس حوالے سے وفاقی وزیر برائے صنعت و پیداوار حماد اظہر کا کہنا تھا کہ ملازمین کو گولڈن ہینڈ شیک پیکج کے تحت اوسطاً 23 لاکھ فی ملازم ملیں گے، جس کی زیادہ حد 70 سے 80 لاکھ بھی ہے۔

Related Posts