کراچی میں قدرت کا حسین شاہکار جسے دیکھ کر عقل دنگ رہ جائے،صرف22انچ کی گائے

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

قدرت کا حسین شاہکار،صرف22انچ کی گائے
قدرت کا حسین شاہکار،صرف22انچ کی گائے

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی: اس میں کوئی شک نہیں کہ اللہ پاک ہر چیز پر قدرت رکھتا ہے، آج ہم آپ کو بتانے جارہے ہیں ایسی گائے کے بارے میں جو صرف 22انچ کی ہے، جوقدرت کی حسین تخلیق ہے، جسے دیکھ کر عقل حیران رہ جائے کہ گائے صرف 22انچ کی بھی ہوسکتی ہے؟

22انچ کی گائے کے مالک زوہیب نے ایم ایم نیوز کو بتایا کہ اس طرح کی گائے کی کوئی خاص نسل نہیں ہوتی بلکہ یہ قدرتی طور پر پیدا ہوجاتی ہے، انہوں نے بتایا کہ اس کی لمبائی 23انچ ہے اور اس کی عمر ڈیڑھ سال سے زیادہ ہے۔

زوہیب نے بتایا کہ اس کا وزن 40سے50کلو کے درمیان ہے، انہوں نے بتایا کہ جنگل میں جو جانور ہوتا ہے وہ جلدی دو دانت کا ہوجاتا ہے، جبکہ یہاں انہیں ہر چیز تیار ملتی ہے، اس لئے انہیں دو دانت ہونے میں وقت لگتا ہے۔انہوں نے بتایا کہ عام طور پر جو گائے کا بچہ پیدا ہوتا ہے وہ بھی اس سے بڑا ہوتا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ ہم اس کی زیادہ دیکھ بھال کرتے ہیں، کیونکہ یہ بہت چھوٹا ہے، بچوں کو بھی بہت پسند ہے، اس لئے ہم اس کا بہت خیال رکھتے ہیں، اس کے لئے ہم نے ایک گائے بھی رکھی ہوئی ہے، جس کا تازہ دودھ ہم اسے پلاتے ہیں۔

زوہیب نے کہا کہ ہم دعویٰ تو نہیں کرتے مگر ہمیں پورا یقین ہے کہ اتنا چھوٹا بچھڑا کسی کے پاس نہیں ہوگا، یہ بہت معصوم ہے، ایک انوکھی چیز ہے جو ہمارے پاس ہے۔

Related Posts