پی ٹی آئی کا لانگ مارچ، کنٹینرز لگائے جانے لگے، پولیس و انتظامیہ حرکت میں آگئی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

اسلام آباد:ڈی چوک پر تحریک انصاف کے آزادی مارچ کے سبب کنٹینرز لگائے جانے کا آغاز کر دیا گیا، ذرائع کے مطابق ریڈ زون کو سیل کیا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق وفاقی پولیس و انتظامیہ نے تیاریوں کا عملی طور پر آغاز کر دیا، انتظامیہ نے دیگر صوبوں سے بھی بھاری نفری مانگ لی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کے مظاہرین سے نمٹنے کیلئے 8ہزار پنجاب پولیس کی نفری طلب کی گئی ہے، اس کے علاوہ پنجاب سے 2 ہزاربلوا فورس بھی طلب کی گئی ہے۔

ایف سی کے پانچ ہزار افسران واہلکاران طلب کئے گئے ہیں،سندھ سے پولیس کی 2 ہزار نفری طلب کی گئی ہے،جبکہ رینجرز کی 2 ہزار نفری بھی طلب کی گئی ہے۔

مختلف صوبوں سے 100 قیدی ویگنیں بھی بلائی گئی ہیں، مشتعل مظاہرین کو منتشرکرنے کیلئے آنسو گیس کے 15 ہزار شیل بھی طلب کئے گئے ہیں۔

مزید پڑھیں:تحریک انصاف کے لانگ مارچ سے کیسے نمٹا جائے؟ وزیراعظم نے پلان طلب کر لیا

تمام صوبوں کی نفری کو مکمل کمانڈ سسٹم سمیت طلب کیا گیا ہے،اسلام آباد انتظامیہ نے پولیس حکام کی مشاورت سے اپنی تجاویز وزارت داخلہ کو بھجوادی ہیں۔