شہرِ قائد کے 2 علاقوں میں آگ لگنے کے واقعات، متاثرین کو مالی نقصان کا سامنا

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

شہرِ قائد کے 2 علاقوں میں آگ لگنے کے واقعات، متاثرین کو مالی نقصان کا سامنا
شہرِ قائد کے 2 علاقوں میں آگ لگنے کے واقعات، متاثرین کو مالی نقصان کا سامنا

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی کے 2 علاقوں میں آگ لگنے کے واقعات کے نتیجے میں متاثرین کو  مالی نقصان اٹھانا پڑا جبکہ آگ پر بڑی مشکل سے قابو پایا گیا، تاہم کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔

شہرِ قائد کے علاقے مشرف کالونی کے قریب ٹائروں کے گودام میں آگ لگ گئی جہاں فائر بریگیڈ کی  گاڑیاں بر وقت پہنچیں اور آگ بجھانے کا کام شروع کردیا۔

یہ بھی پڑھیں: پولیس اہلکار بن کر شہریوں کو لوٹنے والے گروہ کا سرغنہ خواجہ سرا نکلا

ٹائروں کے گودام میں لگی ہوئی آگ بجھانے کے آپریشن میں 4 گاڑیوں نے حصہ لیا۔ فائر فائٹرز نے مستعدی کا مظاہرہ کرتے ہوئے آگ پر قابو پالیا۔

دوسری جانب پاک کالونی میں پٹرول پمپ کے قریب کپڑا بنانے والی فیکٹری میں آگ لگ گئی ، یہاں بھی فائر بریگیڈ اور ریسکیو عملے نے پیشہ ورانہ ذمہ داریوں کو خوش اسلوبی سے نبھاتے ہوئے آگ پر قابو پا لیا۔

یاد رہے کہ اس سے قبل وزیر اعلیٰ سندھ سیّد مراد علی شاہ نے صوبے کے صحرائی علاقوں میں بجلی گرنے کے واقعات پر ایکشن لیتے ہوئے متاثرہ افراد کو ریسکیو کرنے کی ہدایات جاری کردیں۔

حکومتِ سندھ نے 4 صوبائی وزراء اور منتخب مقامی نمائندگان کی دو کمیٹیاں تشکیل دے دیں جن میں صوبائی وزیر سردار شاہ، عبدالباری پتافی، محبوب الزمان اور فراز ڈیرو شامل ہیں جنہیں جلد تھر پہنچنے کی ہدایت کی گئی۔

مزید پڑھیں: صحرائی علاقوں میں آسمانی بجلی گرنے کے واقعات پر سندھ حکومت حرکت میں آگئی

Related Posts