سعودی عرب کی آبادی کتنی ہوگئی؟ اعداد و شمار کا اعلان کردیا گیا

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

سعودی عرب کی آبادی کتنی ہوگئی؟ اعداد و شمار کا اعلان کردیا گیا
سعودی عرب کی آبادی کتنی ہوگئی؟ اعداد و شمار کا اعلان کردیا گیا

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

ریاض: سعودی عرب کی کل آبادی کتنی ہوگئی؟ اس حوالے سے اعداد و شمار جاری کردیئے گئے، محکمہ شماریات کا کہنا ہے کہ سعودی عرب کی کل آبادی 3 کروڑ 21 لاکھ سے تجاوز کرگئی ہے۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق ریاض سے سعودی عرب کے محکمہ شماریات نے بتایاکہ محکمہ شماریات نے 2022 تک کی آبادی کے اعداد و شمار کا اعلان کر دیا۔

عرب میڈیا کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ کل آبادی میں سعودی شہریوں کی تعداد ایک کروڑ 88 لاکھ ہے۔ سعودی محکمہ شماریات نے بتایا کہ سعودی عرب کی کل آبادی میں مردوں کی تعداد ایک کروڑ 97 لاکھ ہے جبکہ مملکت کی کل آبادی میں خواتین کی تعداد ایک کروڑ 25 لاکھ ہے۔

آبادی کے لحاظ سے دارالحکومت ریاض سعودی عرب کا سب سے بڑا شہر ہے۔ محکمہ شماریات کے مطابق جدہ دوسرا، مکہ تیسرا، مدینہ چوتھا اور دمام آبادی کے لحاظ سے پانچواں بڑا شہر ہے۔

مزید پڑھیں:دنیا بھر سے عازمین کی آمد، مکہ مکرمہ کی بلدیہ کیا انتظامات کر رہی ہے؟

محکمہ شماریات کے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ 2010 کے اعداد و شمار کے مطابق سعودی عرب کی آبادی 2 کروڑ 40 لاکھ تھی۔ محکمہ شماریات کے مطابق 2010 سے 2022 تک سعودی عرب میں آبادی کی سالانہ شرح نمو 2.5 فیصد رہی۔

Related Posts