ریکارڈ کی عدم فراہمی،وزیراعظم آفس سے 27وزارتوں کوریڈلیٹرجاری

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ریکارڈ کی عدم فراہمی،وزیراعظم آفس سے 27وزارتوں کوریڈلیٹرجاری
ریکارڈ کی عدم فراہمی،وزیراعظم آفس سے 27وزارتوں کوریڈلیٹرجاری

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

ریکارڈ کی عدم فراہمی پر وزیراعظم آفس نے 27وزارتوں کوریڈلیٹرجاری کردیا،وزارتوں سے بھرتیوں اورخالی آسامیوں سے متعلق  تفصیلات طلب کی گئی تھیں تاہم عدم فراہمی پر27 وزارتوں کو ریڈلیٹرجاری کیے گئے۔

وزیراعظم آفس کی جانب سےحالیہ تاریخ میں پہلی بارریڈلیٹر جاری کیے گئے،ریڈلیٹر آخری وارننگ اورناپسندیدگی کی علامت ہے ،تفصیلات کی فراہمی کے لیےوزارتوں کو9ستمبرکی ڈیڈلائن  دے دی گئی اورکہاگیا ہے کہ وزارتیں ہر سطح پر خالی آسامیوں سے متعلق رپورٹ جمع کرائیں۔

وزیراعظم آفس کا کہنا ہے کہ ریڈلیٹر وزارتوں کی کارکردگی رپورٹ پر مثبت اثر ڈالے گا، ہر سطح پر خالی آسامیوں سے متعلق رپورٹ جمع کرائی جائے،پروموشن کے اہل ہونے کے باوجود پروموشن نہ ملنے والے افسران کی تفصیل فراہم کی جائے، جن سرکاری ملازمین کے خلاف انضباطی کارروائی تین ماہ سے زیر التوا ہے انکی تفصیلات بھی فراہم کی جائیں، وزارتوں کے پاس موجود متروکہ شدہ گاڑیوں، مشینری اور دیگر سازو سامان کی تفصیلات بھی دی جائیں۔

اس سے قبل مختلف وزارتوں سے خالی آسامیوں اور بھرتیوں سے متعلق تفصیلات طلب کی گئی تھیں جو فراہم نہیں کی گئیں۔

Related Posts