سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی کو ملک سے باہر جانے کی اجازت مل گئی

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی کو ملک سے باہر جانے کی اجازت مل گئی
سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی کو ملک سے باہر جانے کی اجازت مل گئی

 اسلام آباد: پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر مرکزی رہنما و سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی کو ملک سے باہر جانے کی اجازت مل گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق  سابق وزیر اعظم یوسف رضا فیلانی اٹلی میں ہونے والی بین الاقوامی کانفرنس میں شریک ہونے کیلئے بیرونِ ملک روانہ ہورہے تھے جن کانام ای سی ایل (ایگزٹ کنٹرول لسٹ) میں شامل ہونے کے باوجود روانگی کی اجازت دے دی گئی۔

نجی ٹی وی ذرائع کا دعویٰ ہے کہ یوسف رضا گیلانی کے اسٹاف نے سابق وزیر اعظم کو بیرونِ ملک جانے کی اجازت دئیے جانے کی تصدیق کی۔ اسٹاف کا کہنا تھا کہ یوسف رضا گیلانی کو نام ای سی ایل میں ہونے کے باعث ملک سے باہر جانے سے روکا گیا۔

 ائیرپورٹ سے امیگریشن کے بعد یوسف رضا گیلانی کو بتایا گیا کہ آپ کا نام ای سی ایل میں شامل ہے تاہم کچھ وقت کے بعد انہیں بیرونِ ملک روانہ ہونے کی اجازت مل گئی۔ توقیر صادق کو چیئرمین اوگرا تعینات کرنے پر نیب نے سابق وزیر اعظم کا نام ای سی ایل میں ڈال دیا تھا۔

خیال رہے کہ یوسف رضا گیلانی پیپلز پارٹی کے علاوہ اپوزیشن جماعتوں کے اتحاد  پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم)کے بھی مرکزی رہنما رہے ہیں۔ انہیں رواں برس مارچ کے دوران چیئرمین سینیٹ کے امیدوار کے طور پر نامزد کیا گیا۔

  مزید پڑھیں: چیئرمین سینیٹ کا انتخاب،گیلانی پی ڈی ایم کے مشترکہ امیدوار نامزد

Related Posts