شادمان ٹاؤن میں خاتون کا خودکشی سے قبل آڈیو میسج، چار افراد کے خلاف مقدمہ درج

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

شادمان ٹاؤن میں خاتون کا خودکشی سے قبل آڈیو میسج، چار افراد کے خلاف مقدمہ درج
شادمان ٹاؤن میں خاتون کا خودکشی سے قبل آڈیو میسج، چار افراد کے خلاف مقدمہ درج

کراچی:شادمان ٹاؤن میں خاتون نے خودکشی کرنے سے قبل آڈیو میسج ریکارڈ کرادیا، پولیس نے آڈیو میسج کی بنیاد پر چار افراد کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔

ذرائع کے مطابق نور جہاں تھانے کی حدود میں ثوبیہ فاروق نامی خاتون نے مبینہ طور پر خودکشی کرلی تھی، پولیس نے فوری ایکشن لیتے ہوئے خاتون کوہراساں کرنے کا مقدمہ درج کرلیا ہے۔

مقدمے میں چار افراد کو نامزد کیا گیا ہے،مقدمہ قتل باالسبب کے تحت درج کیا گیا ہے۔پولیس کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ خاتون نے خودکشی سے قبل اپنی دوست کو آڈیو بیان بھیجا تھا۔

خاتون نے آڈیو بیان میں بتایا کہ محلے کے کچھ افراد اسے بلیک میل کر رہے ہیں،اسکے ساتھ جعلی نکاح کر کے ویڈیو بنائی گئی،خاتون کے مطابق اسے فون پر دھمکی دی جا رہی ہے کہ ہم سے آکر ملو اور اسکے بچوں کو مارنے کی دھمکی دی جا رہی ہے۔

خاتون نے اپنے آڈیو بیان میں کہا کہ میں جو قدم اٹھانے جا رہی ہوں وہ میری زندگی کا اختتام ہے۔ پولیس نے خودکشی کرنے والی خاتون کی آڈیو ریکارڈنگ حاصل کر لی ہے اور خاتون کے بیان کو ایف آئی آر کا حصہ بنایا ہے۔

پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ ملزمان کی تلاش میں چھاپے مارے جا رہے ہیں او ر ملزمان کو کسی صورت نہیں بخشا جائے گا اور انہیں کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا۔

مزید پڑھیں:اسلام آباد میں کھلے عام ہوائی فائرنگ کرنیوالا ملزم گرفتار

Related Posts