کشمیر میں بے نقاب ہوتے ہوئے انسانی المیے نے دُنیا کی توجہ اپنی طرف کھینچ لی ہے۔ شاہ محمود قریشی

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

بھارتی اعلیٰ عدلیہ کافیصلہ خوش آئند ہے،وزیرخارجہ شاہ محمودقریشی
وزیرخارجہ شاہ محمودقریشی کاکہنا ہے کہ مقبوضہ جموں و کشمیر کے لاکھوں معصوم انسان گذشتہ 43روز سے بدترین کرفیو کا سامنا کر رہے ہیں،بھارتی سپریم کورٹ کے فیصلےسے پاکستانی مؤقف کی تائید ہوئی۔

اسلام آباد:وفاقی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ کشمیر میں بے نقاب ہوتے ہوئے انسانی المیے نے پوری دُنیا کی توجہ اپنی طرف کھینچ لی ہے۔ میں روز دو سے چار وزرائے خارجہ سے بات چیت کرتا ہوں تاکہ دُنیا کو کشمیر میں بڑھتی ہوئی کشیدگی سے آگاہ کرسکوں۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں وزیر خارجہ  نے کہا کہ دُنیا کو کشمیر میں روز ہونے والے ظلم و ستم سے آگاہی دیتا ہوں۔ آج عرب امارات اور سعودی عرب کے وزرائے خارجہ پاکستان کا دورہ کر رہے ہیں تاکہ کشمیر کی صورتحال پر گفت و شنید ہوسکے۔

یہ بھی پڑھیں: وزیر اعظم کی معاشی ٹیم کو قرض معاف کرنے سے متعلق حقائق قوم کے سامنے رکھنے کی ہدایت

شاہ محمود قریشی نے کہا کہ یورپی پارلیمنٹ نے جموں و کشمیر میں جاری کرفیو کو ختم کرنے کا مطالبہ کیا ہے جس کا ہم خیر مقدم کرتے ہیں جبکہ جموں و کشمیر کی صورتحال اس وقت روزانہ کی بنیادوں پر کشیدہ سے کشیدہ تر ہو رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ بڑھتی ہوئی کشیدگی کے باعث کشمیر میں بد ترین انسانی المیہ جنم لے چکا ہے۔ ہم دُنیا کو اس مسئلے سے آگاہ کرتے رہیں گے اور ہر ممکن سفارتی ذریعے سے اہلیانِ کشمیر کے حقوق کے لیے لڑتے رہیں گے۔ 

یاد رہے کہ اس سے قبل معاون خصوصی اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے یورپی پارلیمنٹ عالمی امور کمیٹی کی طرف سے بھارت سے کشمیر میں جاری کرفیو فوری طور پر ہٹانے کے مطالبے کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ وہ دن دور نہیں جب کشمیر میں آزادی کا سورج طلوع ہوگا۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ  گھمنڈاور تکبر خاک میں مل چکا، ہر طرف سے بھارت کو منہ کی کھانی پڑ رہی ہے۔

مزید پڑھیں: وہ دن دُور نہیں جب کشمیر میں آزادی کا سورج طلوع ہوگا۔ فردوس عاشق اعوان

Related Posts