بھارتی جارحیت بے نقاب ہوچکی، وزیر اعظم کا اقوام متحدہ جنرل اسمبلی سے خطاب تاریخی ہوگا۔ ملیحہ لودھی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

بھارتی جارحیت بے نقاب ہوچکی، وزیر اعظم کا اقوام متحدہ جنرل اسمبلی سے خطاب تاریخی ہوگا۔ ملیحہ لودھی
بھارتی جارحیت بے نقاب ہوچکی، وزیر اعظم کا اقوام متحدہ جنرل اسمبلی سے خطاب تاریخی ہوگا۔ ملیحہ لودھی

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

نیو یارک:اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ملیحہ لودھی نے کہا ہے کہ بھارتی جارحیت بے نقاب ہوچکی ہے اور رواں ماہ وزیر اعظم عمران خان اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس سے تاریخی خطاب کریں گے۔

ملیحہ لودھی نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے مشیر ساجد تارڑ سے ملاقات کے دوران کہا کہ کشمیریوں نے کرفیو توڑ کر بھارت کے فوجی قبضے کو مسترد کردیا ہے۔ بھارت کا کشمیریوں پر ظلم و ستم اب کوئی ڈھکی چھپی بات نہیں رہی۔ پوری دُنیا جانتی ہے کہ بھارت نے نہتے مسلمانوں کے وطن پر زبردستی قبضہ کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: بھارت آسام سے ایک بھی شخص کی شہریت ختم نہ کرے۔ اقوام متحدہ کا مطالبہ

ساجد تارڑ اورمستقل مندوب  ملیحہ لودھی کی ملاقات کے دوران مقبوضہ جموں و کشمیر کی موجودہ صورتحال پر بات چیت ہوئی۔ سفارتی سطح پر ملیحہ لودھی کی خدمات کو سراہتے ہوئے ساجد تارڑ کا کہنا تھا کہ صدر ٹرمپ پاکستان اور بھارت کے درمیان مسئلہ کشمیر پر ثالثی کرانے کی پیشکش پر اب تک قائم ہیں۔انہوں نے  کہا کہ امریکا کو مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں پر تشویش ہے ۔

یاد رہے کہ اس سے قبل یورپی پارلیمنٹ کی عالمی امور کمیٹی نے بھارت سے مطالبہ کیا کہ کشمیر میں گزشتہ ایک ماہ سے جاری کرفیو فوری طور پر اٹھایا جائے۔ کرفیو سے مقبوضہ جموں و کشمیر میں انسانی بحران پیدا ہو رہا ہے۔ عالمی کمیٹی اراکین نے مودی حکومت کی ظالمانہ کارروائیوں کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں جاری لاک ڈاؤن تشویشناک ہے۔ تمام مواصلاتی ذرائع معطل کردئیے گئے ہیں جبکہ ذرائع ابلاغ پر پابندیوں سے مقبوضہ کشمیر میں زندگی مفلوج ہو کر رہ گئی ہے۔

اراکین نے بھارت سے مطالبہ کیا کہ پاکستان کے ساتھ کشمیر پر فوری مذاکرات شروع کرے۔ کشمیر کی صورتحال پاک بھارت کشیدگی کے ساتھ ساتھ خطے کے امن و امان کے لیے بھی خطرہ ہے۔

مزید پڑھیں: یورپی پارلیمنٹ عالمی امور کمیٹی نے بھارت سے کشمیر میں جاری کرفیو فوری طور پر اٹھانے کا مطالبہ کردیا

Related Posts