زبیر عمر کی لیک ہونے والی ویڈیو میں پراسرار خاتون کون تھی؟

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Who is the mysterious woman in Zubair Umar’s leaked video?

مسلم لیگ ن کے رہنماء محمد زبیر عمر کی مبینہ ویڈیو وائرل ہونے کے بعد سوشل میڈیا صارفین کے درمیان ویڈیو میں موجود پراسرار خاتون کے حوالے سے بحث جاری ہے کہ آخر یہ خاتون کون تھی ؟۔

سابق گورنر سندھ کو مبینہ طور پر ایک ویڈیو میں ایک نامعلوم خاتون کے ساتھ نازیبا خاتون میں دیکھا گیا اس کے بعد سے ہر شخص اس تجسس میں مبتلا ہے کہ یہ خاتون کون تھی کہاں سے آئی اور اس کا مقصد کیا تھا۔

ذرائع کا دعویٰ ہے کہ ویڈیو میں موجود خاتون ایک معروف عوامی شخصیت ہے جس کی وجہ سے اس کی شناخت کو لیک ہونے والی ویڈیو میں احتیاط سے چھپایا گیا ہے۔

ویڈیو لیک۔
سابق گورنر سندھ کی لیک ہونے والی ویڈیو میں زبیر عمر مبینہ طور پر ایک خاتون کے ساتھ نازیبا حالت میں دکھائی دے رہے ہیں۔ اتوار کی رات سامنے آنے والی ویڈیو میں مبینہ طور پر زبیر عمر کو ایک نامعلوم خاتون کے ساتھ حالت غیر میں دکھایا گیا ہے۔

زبیر عمر کا موقف۔
سندھ کے سابق گورنر محمد زبیر عمر نے اس ویڈیو کی تردید کی اور ویڈیو کو جعلی قرار دیتے ہوئے انتہائی شرمناک عمل قرار دیا ہے۔ویڈیو پر رد عمل ظاہر کرتے ہوئے سابق گورنر نے کہا کہ یہ یہ کوئی سیاست نہیں ہے۔

میرے خلاف جعلی ویڈیو لانچ کر کےمذموم سازش کی گئی ہے ۔انہوں نے کہا کہ میں نے ایمانداری، دیانت اور پورے عزم کے ساتھ ملک کی خدمت کی اورپاکستان کی بہتری کے لیے آواز بلند کرتا رہوں گا۔

مریم نوازاوررانا ثناء اللہ کے بیانات۔
مسلم لیگ ن کی مرکزی نائب صدر مریم نوازنے ویڈیو اسکینڈل کو شرمناک عمل قرار دیتے ہوئے محمد زبیر عمر کو ترجمان برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے جبکہ مسلم لیگ ن کے رہنما رانا ثناء اللہ نے کہا ہےکہ میں نہیں جانتا کہ ویڈیو اصلی ہے یا جعلی ، لیکن جن لوگوں نے ویڈیو جاری کی ہے انہیں آگے آنا چاہیے اور اس پر مزید روشنی ڈالنی چاہیے۔

سوشل میڈیا صارفین کا ردعمل۔
جب سے محمد زبیر عمر کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی ہے ، سوشل میڈیا پر ZubairUmar ہیش ٹیگ ٹرینڈ کررہاہے اور لوگوں نے اس ویڈیو پر اپنے ردعمل دینا شروع کردیا ہے۔

اس ویڈیو کے حوالے سے کچھ صارفین کا کہنا ہے کہ یہ جعلی ہے، کچھ لوگوں کا کہنا ہے کہ یہ ویڈیو حقیقی ہے اور جان بوجھ کر لیک کی گئی ہے جبکہ کچھ صارفین کا کہنا ہے کہ جعلی ویڈیو بناکر محمد زبیر عمر کی ساکھ کو نقصان پہنچانے کی کوشش کی جارہی ہے۔

ایک ٹویٹر صارف نے لکھاکہ میں زبیرعمر کی ویڈیو کے بارے میں جانتا ہوں۔ مسلم لیگ ن کو ایسا کرنے کی عادت ہے اور مریم نوازخود فخر سے کہتی ہیں ان کہ اس کے پاس بڑی تعداد میں ویڈیوز موجودہیں لیکن اگر وہ سیاست میں ایسا کوئی برانڈ متعارف کرانا چاہتی ہیں تو اس سے بدنامی کے سوا کچھ حاصل نہیں ہوگا۔

Related Posts