کینیڈین گلوکار ویکنڈ کا اسکوئڈ گیم میں شامل کورین ایکٹریسز کو خراجِ تحسین

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کینیڈین گلوکار ویکنڈ کا اسکوئڈ گیم میں شامل کورین ایکٹریسز کو خراجِ تحسین
کینیڈین گلوکار ویکنڈ کا اسکوئڈ گیم میں شامل کورین ایکٹریسز کو خراجِ تحسین

مشہورومعروف کینیڈین گلوکار ویکنڈ نے اسکوئڈ گیم میں شامل کورین ایکٹریسز جنگ ہو یون اور لی یو می کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے ان کی تصویر اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر شیئر کی ہے۔

تفصیلات کے مطابق ویڈیو اسٹریمنگ پلیٹ فارم نیٹ فلکس پر اسکوئڈ گیم پسندیدہ ترین سیریز بن چکی ہے جسے ڈالر کمانے کی مشین قرار دیا جارہا ہے۔ انسٹاگرام اسٹوریز میں ویکنڈ نے اسکوئڈ گیم کی ایکٹریسز کی تصویر لگادی۔ 

جنوبی کوریا کی اداکارہ جنگ ہو یون نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ سے ویک اینڈ کی پوسٹ شیئر کی جسے ویک اینڈ نے دیکھا اور دوبارہ پوسٹ کردیا۔ دونوں کے مابین گفت و شنید سے جنگ ہو یون کا نام مشرق و مغرب میں پھیل گیا۔

یہ بھی پڑھیں: 

ویکنڈ نے اپنے مشہور گانے کی متبادل ویڈیو ریلیز کردی

 کیا انجلینا جولی اور ویکنڈ شادی کرنا چاہتے ہیں؟

پیشہ ورانہ محاذ پر اسکوئڈ گیم کی مقبولیت میں ہر گزرتے روز کے ساتھ اضافہ ہورہا ہے۔ بین الاقوامی ناظرین جنگ ہو یون میں دلچسپی لینے لگے جن کی فالوورز کی تعداد 4 لاکھ سے 1 کروڑ 80 لاکھ سے زائد ہوگئی ہے۔

کہانی کے اعتبار سے اسکوئڈ گیم میں اربوں روپے جیتنے کیلئے بچگانہ کھیل دکھائے گئے ہیں تاہم جو لوگ کھیل ہار جائیں، انہیں قتل کردیا جاتا ہے جس سے سیریز میں سوشل میڈیا صارفین کی دلچسپی بڑھ گئی ہے۔ 

 

Related Posts