معروف ماڈل کا فوٹو شوٹ، حمیرا چوہدری کی پانی میں تیرتے ہوئے ویڈیو وائرل

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

معروف ماڈل نے فوٹو شوٹ کے دوران اپنی ویڈیو سوشل میڈیا پر ڈال دی، حمیرا چوہدری کی پانی میں تیرتے ہوئے ویڈیو وائرل ہوگئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق معروف اداکارہ حمیرا چوہدری کی ویڈیو اور تصاویر سوشل میڈیا پر حال ہی میں وائرل ہوگئیں۔ سوشل میڈیا صارفین نے حمیرا چوہدری کی ویڈیو پر مختلف تبصرے بھی کیے۔

یہ بھی پڑھیں:

شمالی کوریا میں ہالی ووڈ فلم دیکھنے پر پابندی عائد

ٹی وی ڈرامہ صراطِ مستقیم کی اداکارہ حمیرا چوہدری کی جانب سے ویڈیو شیئر کرنے پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے تعریف کی گئی۔ متعدد مداحوں نے سوال کیا کہ پانی کے نیچے بغیر آکسیجن کے کیسے تیرا جاسکتا ہے؟

ویڈیو کے بعد حمیرا چوہدری نے اپنے فوٹو شوٹ کی تصاویر بھی سوشل میڈیا پر ڈال دیں۔ اپنے انسٹاگرام پیغام میں حمیرا علی نے کہا کہ پانی کے نیچے تیرنا اس بات کا اظہار ہے کہ آپ مصوری کے دوران کیسا محسوس کرتے ہیں۔

اداکارہ حمیرا چوہدری نے کہا کہ آپ پانی کے نیچے اپنا تیرنا ریکارڈ نہیں کرتے بلکہ اسے بیان کرتے ہیں۔ واضح رہے کہ حمیرا چوہدری نے پانی میں تیرنے کی ویڈیو ریکارڈ کرنے کیلئے ترک فوٹو گرافر سے خدمات حاصل کیں۔

 

Related Posts