سری لنکا میں ٹیسٹ سیریز کے لیے موجود قومی کرکٹرز نے نماز عید کولمبو کے ہوٹل میں ادا کی۔
کھلاڑیوں اور معاون اسٹاف ارکان نے ایک دوسرے کو گلے لگا کر مبارکباد دی، ٹیسٹ اسکواڈ عید کی نماز کے بعد ٹریننگ کیلیے پریما داسا اسٹیڈیم روانہ ہوگیا۔
یاد رہے کہ پاکستان کو آئی لینڈرز سے آئی سی سی ٹیسٹ چیمپئن شپ میں شامل 2میچز کی سیریز کھیلنا ہے، پہلا میچ 16 جولائی سے گال جبکہ دوسرا 24 تاریخ سے کولمبو میں کھیلا
جائے گا۔
Eid Mubarak from Colombo 🤗🫂
The players offer Eid-ul-Azha prayers at the team hotel.#EidAlAdha pic.twitter.com/03dzJD86kM
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) July 10, 2022