کراچی:وفاقی وزیر ریلوے اعظم خان سواتی نے کہاہے کہ ،ملکی تاریخ میں پاکستان ریلوے کا ایک بڑا باب آج کھل رہا ہے،کراچی سرکلر ریلوے سے شہریوں کی دشواریاں کم ہو جائیں گی،منصوبہ شہریوں کا سفر کم کر دے گا۔
وفاقی وزیر نے کہاکہ کراچی سمیت ملک بھر کے شہر قائد میں موجود شہری مستفید ہوں گے، کراچی ٹرانسفارمیشن پلان میں کے سی آر، سڑکیں،صاف پانی جیسے منصوبے شامل ہیں۔ وفاقی وزیر نے کہاکہ وزیر اعظم عمران خان کی قیادت میں آج کراچی میں بڑے منصوبوں پر کام ہورہا ہے، کراچی کے شہریوں کو سفر کی دشواریاں کم رہ جائیں گی ۔
ویڈیوپیغام میں وزیرریلوے اعظم خان سواتی نے کہا کہ منصوبے سے کراچی کے شہریوں کو سفر کی دشواریاں کم ہو جائیں گی۔ملکی تاریخ اور پاکستان ریلوے کا ایک بڑا باب آج کھل رہا ہے جس سے کراچی سمیت ملک بھر سے شہر قائد میں بسنے والے شہری مستفید ہوں گے۔
کراچی سرکلر ریلوے #KCR کی شکل میں ملک اور پاکستان ریلوے کی تاریخ کا آج ایک بہت بڑا باب کھل رہا ہے. وزیراعظم عمران خان کے کراچی ٹرانسفارمیشن پلین سے وہ سب لوگ مستفید ہوں گےجو پاکستان کے مختلف
علاقوں سے شہر قائد میں مقیم ہیں.@ImranKhanPTI #KCRBecomesReality pic.twitter.com/Num6ciKVk2— Azam Khan Swati (@AzamKhanSwatiPk) September 27, 2021
اعظم سواتی نے کہا کہ کراچی ٹرانسفارمیشن پلان میں کے سی آر، سڑکیں اور صاف پانی جیسے منصوبے شامل ہیں۔ وزیر اعظم عمران خان کی قیادت میں آج کراچی میں بڑے منصوبوں پر کام ہو رہا ہے۔
دریں اثناء پاکستان ریلوے نے دعوی کیا کہ نیا ریلوے ٹریک بچھنے کے بعد کراچی سرکلر ریلوے 80 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چلے گی۔
ترجمان ریلوے کے مطابق کراچی سرکلر ریلوے کا 29 کلومیٹر ٹریک بغیر پھاٹک کے بچھایا جائے گا جبکہ ایک ٹرین میں 814 مسافروں کی بیٹھنے کی گنجائش ہوگی۔کراچی سرکلر منصوبے پر کل لاگت 207 ارب روپے آئے گی اور یہ 36 ماہ میں مکمل کیا جائے گاتاہم یہ منصوبہ تین مراحل میں مکمل ہوگا۔
پہلا مرحلہ انفرااسٹرکچر کی تعمیر ہے جس پر 27ارب روپے کی لاگت آئے گی جس کے تحت 44کلو میٹر ٹریک پر 22اسٹیشنز تعمیر کیے جائیں گے، ایکنک نے جمعہ کو 22.7ارب روپے کے فنڈز کی منظوری دی تھی 6ارب روپے سندھ حکومت فراہم کرے گی۔
انفرااسٹرکچر کی تعمیر کا مرحلہ 18سے 24ماہ میں مکمل ہوگا، سندھ حکومت نے رواں مالی سال کے بجٹ میں کراچی سرکلر ریلوے کے لیے 6ارب روپے کی رقم مختص کی ہے، ٹریک کی بحالی کا کام بھی مراحل میں ہوگا۔
سٹی اسٹیشن سے اورنگی اسٹیشن تک 14کلو میٹر کا ٹریک تیار ہوچکا ہے، اورنگی اسٹیشن سے گیلانی اسٹیشن اور پھر گیلانی اسٹیشن سے ڈرگ روڈ تک کا ٹریک بحال کیا جائے گا۔کراچی سرکلر ریلوے کا مکمل ٹریک ڈرگ روڈ اسٹیشن سے شروع ہوگا، جوگلستان جوہر سے ہوتا ہوا گلشن اقبال جائے گا۔
مزید پڑھیں:کراچی میں سرکلر ریلوے کا منصوبہ ہم پورا کرکے دکھائیں گے، اسدعمر