تجاوزات کی آڑ میں لیز مکانات گرانے پر متاثرین برہم، سپریم کورٹ میں درخواست دائر

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

تجاوزات کی آڑ میں لیز مکانات گرانے پر متاثرین برہم، سپریم کورٹ میں درخواست دائر
تجاوزات کی آڑ میں لیز مکانات گرانے پر متاثرین برہم، سپریم کورٹ میں درخواست دائر

کراچی: گجر اور اورنگی نالہ کے متاثرین نے تجاوزات کی آڑ میں لیز مکانات گرانے پر سپریم کورٹ آف پاکستان کراچی رجسٹری میں درخواست دائر کردی۔

تفصیلات کے مطابق متاثرین نے سپریم کورٹ آف پاکستان میں درخواستیں جمع کرادیں، گزشتہ روز کراچی رجسٹری کے باہر مذکورہ متاثرین ے احتجاجی مظاہرہ بھی کیا تھا اور مطالبہ کیا تھا کہ ہمارے لیز مکانات غیر قانونی طور پر مسمار کرنے کا نوٹس لیا جائے۔

150 سے زائد متاثرین ے آج سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں درخواستیں جمع کرادی ہیں۔ درخواستیں سپریم کورٹ ہیومن رائٹس سیل کو ارسال کی گئی ہیں۔

درخواست گزار نالہ تجاوزات متاثرین کا موقف ہے کہ ہمیں برسوں قبل کے ایم سی، کچی آبادی اور کے ڈی اے نے گھر لیز پر دیے، مگر تجاوزات کی آڑ میں لیز مکانات گرا دیے گئے ہیں۔

درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ لیز مکانات توڑنے سے قبل متبادل جگہ اور معاوضہ فراہم کرنے کا حکم دیا جائے۔ اور ہمارے جائز مکانات مسمار کرنے کا ازالہ کرایا جائے۔

Related Posts