نیویارک: امریکا میں دیکھ بھال پر مامور میل نرس نے ذہنی معذور مریضہ کو بار بار جنسی زیادتی کے بعد حاملہ کردیا، خاتون نے ایک بچے کو جنم دیدیا، ملزم کو 10 سال کی سزاء سنادی گئی۔
امریکی میڈیا کے مطابق ریاست ایریزونا میں ایک میل نرس نے اپنی نگہداشت میں ایک شدید معذور خاتون کی عصمت دری اور اسے حمل ٹھہرایا تھا، ملزم ناتھن سدرلینڈ نے 29 سالہ مریضہ کے ساتھ جنسی زیادتی کا اعتراف کرلیا ہے جس کے بعد اس کو سزاء سنانے کے بعد جیل بھیج دیا گیا ہے۔
متاثرہ خاتون کا نام ظاہر نہیں کیا گیا تاہم وہ بچپن سے ذہنی معذوری کا شکار ہےاوربولنے کی صلاحیت سے بھی محروم ہے صرف اپنے اعضاء، سر اور گردن کو کچھ حد تک حرکت دینے کی صلاحیت رکھتی ہے۔
خاتون کے اہل خانہ کا کہنا ہے کہ ہماری بیٹی نے دسمبر 2019 میں جنسی حملے کے نتیجے میں ایک صحت مند بچے کو جنم دیا جبکہ خاتون کی دیکھ بھال کرنیوالے اسپتال کا کہنا ہے کہ وہ اس بات سے لاعلم تھے کہ خاتون حاملہ ہے۔
مزید پڑھیں:جنسی زیادتی کے الزامات کے بعد لاپتہ ہونے والی چینی ٹینس اسٹار منظر عام پر آگئیں