دنیا کے ماحولیاتی و معاشی مسائل سے نمٹنے کیلئے100ارب ڈالر چاہئیں۔اقوام متحدہ

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

دنیا کے ماحولیاتی و معاشی مسائل سے نمٹنے کیلئے100ارب ڈالر چاہئیں۔اقوام متحدہ
دنیا کے ماحولیاتی و معاشی مسائل سے نمٹنے کیلئے100ارب ڈالر چاہئیں۔اقوام متحدہ

جنیوا: اقوامِ متحدہ نے کہا ہے کہ دنیا کے ماحولیاتی و معاشی مسائل سے نمٹنے کیلئے عالمی برادری کو 100 ارب ڈالر چاہئیں جس کیلئے بینکنگ کے شعبے کو آگے آنا ہوگا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں اقوامِ متحدہ کے جنرل سیکریٹری انتونیو گوتریس نے کہا کہ دنیا کو سالانہ کم از کم 100 ارب ڈالر کی ضرورت ہے کہ ماحولیاتی مسائل پر قابو پایا جائے اور ترقی پذیر ممالک کے مسائل حل ہوسکیں۔

یہ بھی پڑھیں:

پاکستان ماحولیاتی تبدیلیوں کے خلاف سرگرمِ عمل ہے۔وزیر اعظم

عالمی ماحولیاتی بحران پر بین الاقوامی کاوشیں اور پاکستان کا کردار

ماحولیاتی تبدیلی پر کانفرنس میں پاکستان کو دعوت نہ دینے پرحیرت ہے۔وزیرِاعظم

پیغام میں اقوامِ متحدہ کے جنرل سیکریٹری نے مزید کہا کہ ترقی پذیر ممالک کی امداد اور ماحولیاتی مسائل میں کمی کیلئے ڈویلیپمنٹ بینکس کو اہم کردار ادا کرنا ہوگا تاکہ توانائی کے تبادلے سے متعلق پلانز سے گرین ریکوری کا مقصد حاصل کیا جاسکے۔ 

خیال رہے کہ اس سے قبل مائیکروسافٹ کمپنی کے بانی بل گیٹس نے پیش گوئی کی کہ عالمی برادری کو ایک ماحولیاتی بحران کا سامنا کرنا ہو گا جس کے اثرات کورونا وائرس سے زیادہ برے ہوسکتے ہیں۔

بین الاقوامی خبررساں ادارے کے مطابق بل گیٹس نے اگست 2020 کے دوران اپنے بلاگ میں لکھا کہ کورونا کی وبا جتنی بھی دہشت ناک ہو، ماحولیات کی تبدیلی اس سے زیادہ بری ہو سکتی ہے۔دنیا کو قریبی دہائیوں کے دوران ماحولیات کی تبدیلی کے حوالے سے سب سے بڑے بحران کا سامنا ہو گا۔

انہوں نے واضح کیا کہ کورونا وائرس کے سبب اموات کا تناسب ہر ایک لاکھ کی آبادی میں 14 افراد کی وفات تک پہنچ گیا، جب کہ آئندہ 40 برسوں میں زمین پر درجہ حرارت بڑھنے کے سبب اموات کا تناسب سال 2100 سے قبل 5 گنا بڑھ جائے گا۔

مزید پڑھیں: ماحولیاتی بحران کورونا سے زیادہ تباہ کن ہوگا،بل گیٹس

Related Posts