خیرپور:سندھ کے شہر خیرپور میں ماں کی گود سے چھینے گئے دو سالہ بچے کو قتل کردیا گیا۔جس کی لاش نہر سے برآمد ہوئی۔
ذرائع کے مطابق خیرپور میں گزشتہ دنوں نامعلوم موٹر سائیکل خاتون کاجل کی گود سے دو سالہ بچے کو چھین کر فرار ہوگئے تھے، معصوم بچے ذیشان کی لاش علی نواز واہ سے برآمد کرلی گئی ہے۔
واضح رہے کہ ماں اپنے بچے کو دوائی دلانے کے لیے اسپتال لے گئی تھی دوائی دلا کر وہ واپس آرہی تھی تو نامعلوم ملزمان خاتون کو تشدد کا نشانہ بنانے کے بعد بچے کو چھین کر فرار ہوگئے تھے۔
خاتون نے واقعے پر آبدیدہ ہوتے ہوئے ساری روداز سنائی تھی اور پولیس حکام سے بچے کی بازیابی کا مطالبہ کیا تھا۔بچے کی لاش گھر پہنچنے پر کہرام برپا ہوگیا۔
مزید پڑھیں: موچکو پولیس کی کامیاب کارروائی، ایمبولنس سے 25کلو چرس بر آمد