امریکا نے پاکستان کے لیے فوجی تربیتی پروگرام بحال کردیا، ٹرمپ نے توثیق کردی

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

imran khan trump
imran khan trump

واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے پاکستان کے لیے انٹرنیشنل ملٹری ایجوکیشن اینڈ ٹریننگ پروگرام دوبارہ بحال کرنے کے فیصلے کی توثیق کردی ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پراپنے پیغام میں امریکا کی معاون نائب وزیر خارجہ ایلس ویلز کااپنے پیغام میں کہناتھا کہ فوجی تربیتی پروگرام کی بحالی کا فیصلہ امریکا کی قومی سلامتی کے پیش نظر کیاگیا۔

ایلس ویلز نے کہا کہ امریکا کی قومی سلامتی کو مزید مضبوط بنانے کے لیے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے پاکستان کے لیے آئی ایم ای ٹی بحال کرنے کی توثیق کردی ہےتاہم پاکستان کے لیے مجموعی امریکی فوجی امداد بدستور معطل رہے گی۔

واضح رہے کہ امریکا نے27 جولائی کو پاکستان کے لیے فوجی تربیتی اور تعلیمی پروگرام کی منظوری دی تھی جس کی امریکی صدرنے توثیق کردی ہے ، پاکستان کی پروگرام میں شرکت کی منظوری ایک سال سے زائد عرصے تک معطلی کے بعد دی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: جنرل قاسم سلیمانی نے ہزاروں امریکیوں کو قتل اور زخمی کیا، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ

فوجی تربیتی پروگرام پاکستان اور امریکا کے درمیان تعلقات میں ستون کی حیثیت رکھتا ہے، فوجی تربیتی اور تعلیمی پروگرام امریکی محکمہ خارجہ کے زیر انتظام منعقد کیا جاتا ہے۔

اس معاونت کے تحت امریکا پاکستان کو ایف 16 طیاروں کے لیے 12 کروڑ 50 لاکھ ڈالرز کی ٹیکنیکل اور لاجسٹک سپورٹ فراہم کرے گا،یہ امریکا کی جانب سے پاکستان کی تقریباً 2 ارب ڈالر کی فوجی امداد پروگرامز کا ایک چھوٹا حصہ ہے۔

Related Posts